مارکٹس
ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط
- کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 277.61 روپے پر بند
انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 277.61 روپے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ پیر کو مقامی کرنسی 277.62 روپے پر بند ہوئی تھی۔
دریں اثنا امریکی ڈالر منگل کو بیشتر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں کئی ماہ کی کم ترین سطح کے قریب رہا۔
ایشیائی مارکیٹ کے آغاز میں یورو 1.1581 ڈالر پر فروخت ہوا، برطانوی پاؤنڈ 1.3548 ڈالر پر رہا۔
مزید برآں منگل کو تیل کی قیمتیں مسلسل تیسرے سیشن میں بڑھیں کیونکہ مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے خاتمے کے لیے کسی معاہدے کے امکانات کم ہوتے گئے۔


Comments