انٹربینک مارکیٹ، ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط
- ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 277.62 روپے پر بند
انٹر بینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 277.62 روپے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ جمعرات کو مقامی کرنسی 277.65 روپے پر بند ہوئی تھی۔
دریں اثنا، امریکی ڈالر انڈیکس 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 99.519 پر آگیا اور رواں ماہ کی کم ترین سطح کے قریب کاروبار کرتا رہا۔
یورو 1.1573 ڈالر پر بغیر کسی تبدیلی کے رہا جبکہ برطانوی پاؤنڈ 0.1 فیصد اضافے سے 1.3546 ڈالر پر پہنچ گیا۔ آسٹریلوی ڈالر اور نیوزی لینڈ ڈالر بھی بالترتیب 0.7085 ڈالر اور 0.5891 ڈالر پر مستحکم رہے۔
مزید برآں برینٹ خام تیل کے فیوچرز کی قیمت 1 فیصد تک بڑھ کر 89.40 ڈالر فی بیرل ہوگئی تاہم 0620 جی ایم ٹی تک یہ 24 سینٹ کی کمی سے 89.28 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کررہی تھی۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کے فیوچرز کی قیمت 67 سینٹ کم ہوکر 81.74 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔


Comments