سامبا بینک کے چیئرمین مصطفیٰ الیاس مستعفی
- مصطفیٰ الیاس 27 اکتوبر 2022 سے سمبا بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے
سمبا بینک نے پیر کو اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ایک رکن کے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
لسٹڈ بینک نے آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔
نوٹس میں کہا گیا کہ بینک کے نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیئرمین مصطفیٰ الیاس نے 16 اگست 2026 سے سمبا بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
وہ 27 اکتوبر 2022 سے سمبا بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
اس سے قبل وہ پی ڈبلیو سی سے 17 سال سے زائد عرصے تک وابستہ رہے جس میں زیادہ تر عرصہ خصوصی طور پر بینکاری شعبے پر توجہ مرکوز رہی۔ پی ڈبلیو سی میں ان کے کیریئر کے ابتدائی دور میں ان کی ذمہ داریوں میں لسٹڈ کمپنیوں کو بیرونی آڈٹ کی خدمات فراہم کرنا شامل تھا۔
مصطفیٰ الیاس چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس اِن انگلینڈ اینڈ ویلز (برطانیہ) کے رکن ہیں۔
انہوں نے امپیریل کالج آف سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ میڈیسن (لندن) سے ماسٹر آف انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔


Comments