BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)
کھیل

قاسم پاشا کا شاندار کم بیک، صلاح کے لیے ٹرابزون اسپور کا پہلا میچ ڈرا پر ختم

  • مصری فارورڈ نے کئی مواقع پیدا کیے مگر ٹرابزون اسپور فتح حاصل کرنے میں ناکام رہی
شائع اپ ڈیٹ

محمد صلاح نے ٹرابزون اسپور کے لیے مسابقتی میچ میں ڈیبیو کیا۔ وہ ترک سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے میدان میں اترے، تاہم قاسم پاشا نے ایک گول کے خسارے سے واپسی کرتے ہوئے میچ 1-1 سے برابر کردیا۔

ٹرابزون اسپور نے پہلے ہاف میں نوح ساویولو کے گول کی بدولت برتری حاصل کی، تاہم دوسرے ہاف میں قاسم پاشا کے ایڈرین بینیڈزیاک نے پنالٹی پر گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

لیورپول میں 9 سیزن گزارنے کے بعد فری ٹرانسفر پر ٹرابزون اسپور سے منسلک ہونے والے صلاح کو برابری کے گول کے کچھ دیر بعد 58ویں منٹ میں میدان میں اتارا گیا۔

دائیں ونگ پر کھیلنے والے مصری فارورڈ نے مہمان ٹیم کے لیے گول کے کئی مواقع بنانے میں کردار ادا کیا، تاہم ٹرابزون اسپور فیصلہ کن گول کرنے میں ناکام رہا۔

کوچ فاتح تیکے نے کہا کہ یہ ہمارے لیے افسوسناک آغاز ہے، ہمیں میچ جیتنا چاہیے تھا لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔ جمعرات کو یورپی مقابلے میں ہمارا سامنا ہم سے کہیں بہتر ٹیم سے ہوگا، جو انتہائی اہم میچ ہے۔

ٹرابزون اسپور گزشتہ سیزن سپر لیگ میں تیسرے نمبر پر رہا تھا اور ترک کپ بھی جیتا تھا۔ اب 20 اگست کو یوروپا لیگ کے پلے آف مرحلے میں اس کا مقابلہ ہنگری کے کلب فیرینک واروش سے ہوگا۔

Comments

200 حروف