BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)
رائے

کیا پاکستان کو جی ایم او فصلیں کاشت کرنی چاہئیں؟

  • جب تک پاکستان جی ایم او اور غیر جی ایم او فصلوں کو مؤثر طور پر ریگولیٹ، مانیٹر اور الگ رکھنے کے ساتھ افلاٹوکسِن، کیڑے مار ادویات کی مقررہ حدود سے تجاوز، ایس پی ایس معیارات پر کمزور عمل درآمد اور بکھرے ہوئے زرعی نظام جیسے بنیادی مسائل حل نہیں کرلیتا، اسے جی ایم او فصلوں کی کاشت وسعت دینے کے بجائے اپنی زرعی گورننس مضبوط بنانے کو ترجیح دینی چاہیے۔
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کی زراعت ایک اہم دوراہے پر کھڑی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی، پانی کی قلت، زرعی زمینوں کی مسلسل تقسیم، پیداواری لاگت میں اضافے اور پیداوار میں جمود نے ملک کی غذائی سلامتی پر بے مثال دباؤ ڈال دیا ہے۔ اس صورتحال کے جواب میں ہائبرڈ اور جینیاتی طور پر تبدیل شدہ (جی ایم او) فصلوں کو پیداوار بڑھانے، کیڑے مار ادویات کے استعمال میں کمی اور فصلوں کو کیڑوں، بیماریوں اور خشک سالی کے خلاف زیادہ مضبوط بنانے کے حل کے طور پر تیزی سے پیش کیا جا رہا ہے۔ تاہم، حقیقت یہ ہے کہ صارفین خطے میں اشیائے خورونوش کی بنیادی ضروریات کی سب سے زیادہ قیمتیں ادا کر رہے ہیں، جبکہ کاشتکار بھی بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت کے باعث اپنی فصلوں کی مناسب قیمت نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں۔ دوسری جانب برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ زرعی اجناس کی بلند قیمتیں، پیداوار میں اضافے کے باوجود، زرعی و غذائی مصنوعات کی برآمدات میں کمی کی بڑی وجہ بن رہی ہیں۔

تاہم، اصل مسئلہ یہ نہیں کہ بایوٹیکنالوجی سائنسی اعتبار سے قابلِ عمل ہے یا نہیں۔ بنیادی سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان کے پاس مطلوبہ ریگولیٹری صلاحیت، بایوسیفٹی کا انفرااسٹرکچر اور مارکیٹ کی تیاری موجود ہے کہ وہ برآمدی مسابقت، حیاتیاتی تنوع اور کاشتکاروں کے روزگار کو نقصان پہنچائے بغیر غذائی اجناس کی جی ایم او اقسام کاشت کر سکے؟

بی ٹی کپاس کے حوالے سے پاکستان کا ماضی کا تجربہ اس ضمن میں ایک اہم سبق فراہم کرتا ہے۔ اگرچہ جینیاتی طور پر تبدیل شدہ کپاس نے ابتدا میں گلابی سنڈی کے حملے پر قابو پانے میں مدد دی، لیکن بیجوں کے ناقص ضابطے، غیر قانونی طور پر بیجوں کی افزائش، اقسام کی جینیاتی خالصیت میں کمی اور کمزور نگرانی نے اس ٹیکنالوجی کے بیشتر متوقع فوائد کو محدود کر دیا۔ مکئی جیسی غذائی فصلوں تک جی ایم او ٹیکنالوجی کو وسعت دینے سے پہلے پاکستان کو دیانت داری سے جائزہ لینا ہوگا کہ آیا اس کے ادارے غذائی فصلوں سے وابستہ کہیں زیادہ پیچیدہ چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں؟ میں تو صاف کہوں گا کہ وہ روایتی فصلوں کے انتظام میں بھی بری طرح ناکام رہے ہیں؛ چاہے معاملہ افلاٹوکسِن کی موجودگی کا ہو، کیڑے مار ادویات کی زیادہ سے زیادہ قابلِ قبول باقیات (ایم آر ایل) کا یا کاشتکاروں کی پیداواری لاگت کم کرنے والی زیادہ پیداوار دینے والی نئی اوپن پولینیٹڈ اقسام کی تیاری کا۔

مکئی کے معاملے میں خاص احتیاط کی ضرورت ہے۔ خود القاح ہونے والی فصلوں کے برعکس مکئی قدرتی طور پر کراس پولینیٹڈ فصل ہے، جس کے باعث جی ایم او اور غیر جی ایم او کھیتوں کے درمیان غیر ارادی جینیاتی منتقلی کو روکنا مشکل ہو جاتا ہے۔ پاکستان میں، جہاں زیادہ تر زرعی رقبے چھوٹے اور بکھرے ہوئے ہیں، کاشت، کٹائی، نقل و حمل، ذخیرہ اور پراسیسنگ کے دوران مؤثر علیحدگی برقرار رکھنا تقریباً ناممکن ہوگا۔ کاشتکار اکثر پانی کی تقسیم کے تنازعات اور اپنی ایک یا دو ایکڑ زمین سے متصل کھیتوں میں مختلف فصلیں کاشت کیے جانے پر ایک دوسرے سے شدید جھگڑتے ہیں۔ جی ایم او فصلوں کی کاشت ہمارے زرعی ماحولیاتی نظام کو مزید خراب کر سکتی ہے۔

ایک مرتبہ جینیاتی آلودگی پھیل جائے تو اسے ختم کرنا تکنیکی طور پر مشکل اور معاشی طور پر انتہائی مہنگا ثابت ہوگا۔

یہ چیلنج صرف کھیتی باڑی تک محدود نہیں۔ پاکستان پہلے ہی زرعی برآمدات سے متعلق بین الاقوامی سینیٹری اینڈ فائٹو سینیٹری (ایس پی ایس) معیارات پر پورا اترنے میں مشکلات کا شکار ہے۔ چاول، پھلوں اور سبزیوں کی کھیپیں بارہا کیڑے مار ادویات کی زائد باقیات، کمزور ٹریس ایبلٹی نظام اور غیر یکساں معیار کی نگرانی کے باعث مشکلات سے دوچار ہوئی ہیں۔ یورپی یونین دنیا میں کیڑے مار ادویات کی زیادہ سے زیادہ قابلِ قبول باقیات کے حوالے سے سخت ترین معیارات میں سے بعض نافذ کرتا ہے، اور ان پر پورا نہ اترنے کے نتیجے میں کھیپیں مسترد ہونے اور منڈی میں اعتماد کھونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

پاکستان کو اس سے بھی زیادہ فوری نوعیت کے غذائی تحفظ کے مسئلے کا سامنا ہے: افلاٹوکسِن کی آلودگی۔ مکئی، مرچوں، مونگ پھلی، جانوروں کی خوراک، دودھ اور پولٹری کا گوشت پیداوار اور ذخیرہ کرنے کے دوران پھپھوندی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے افلاٹوکسِن سے اکثر متاثر ہونے کا خطرہ رکھتے ہیں۔ عالمی ادارۂ صحت کی انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر نے افلاٹوکسِن بی ون کو گروپ ون کے سرطان پیدا کرنے والے مادوں میں شامل کیا ہے، یعنی اس بات کے کافی شواہد موجود ہیں کہ یہ انسانوں میں کینسر کا سبب بنتا ہے۔ پاکستان کو جی ایم او فصلوں کے ذریعے ضابطہ جاتی پیچیدگی کی ایک اور پرت شامل کرنے سے پہلے بہتر خشک کرنے، ذخیرہ کرنے، جانچ اور مؤثر نگرانی کے ذریعے افلاٹوکسِن کی آلودگی ختم کرنے کو ترجیح دینی چاہیے۔

جی ایم او مکئی کے حامیوں کا مؤقف ہے کہ اس سے پیداوار میں اضافہ اور کیڑے مار ادویات کے استعمال میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ ایسے فوائد اچھی طرح منظم زرعی نظاموں میں ثابت ہو چکے ہیں، لیکن پاکستان کے موجودہ زرعی طریقوں میں ان کا حصول تقریباً ناممکن دکھائی دیتا ہے۔ تاہم، محض ٹیکنالوجی کمزور طرزِ حکمرانی کی تلافی نہیں کر سکتی۔ پاکستان میں زرعی پیداوار کی کم سطح کی بنیادی وجوہات میں تحقیق کی ناکافی سہولیات، کمزور زرعی توسیعی خدمات، آبپاشی کا غیر مؤثر نظام، زمینوں کی تقسیم، برداشت کے بعد ہونے والے نقصانات، محدود میکانائزیشن، سرحد پار غیر قانونی بیجوں کی ترسیل اور بیجوں کی کمزور تصدیق شامل ہیں۔ ان بنیادی رکاوٹوں کو دور کرنا ممکنہ طور پر جینیاتی تبدیلی پر محض انحصار کرنے کے مقابلے میں طویل مدت میں کہیں زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا۔

معاشی حقائق بھی خاص توجہ کے متقاضی ہیں۔ پاکستانی کاشتکار پہلے ہی مہنگے درآمدی ہائبرڈ بیجوں، کھاد، کیڑے مار ادویات، ڈیزل، بجلی اور زرعی فنانسنگ کے باعث بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت کا سامنا کر رہے ہیں۔ پیٹنٹ شدہ جی ایم او بیج ٹیکنالوجی پر انحصار سے پیداواری لاگت اور زرمبادلہ کے اخراج میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، جبکہ کاشتکاروں کی روایتی طور پر اپنے بیج محفوظ کرکے اگلی فصل میں استعمال کرنے کی صلاحیت بھی محدود ہوجائے گی۔ زرعی جدید کاری کا مقصد قومی سطح پر بیجوں کا تحفظ مضبوط بنانا ہونا چاہیے، نہ کہ درآمدات پر انحصار مزید بڑھانا۔

بین الاقوامی تجربہ بھی اس حوالے سے اہم اسباق فراہم کرتا ہے۔ امریکا، برازیل، ارجنٹائن اور کینیڈا جیسے بڑے زرعی برآمد کنندگان جامع بایوسیفٹی اور نگرانی کے نظام کے تحت بڑے پیمانے پر جی ایم او مکئی، سویابین اور کینولا سمیت تیل دار فصلیں کاشت کرتے ہیں۔ اس کے برعکس یورپی یونین نے دنیا کے سخت ترین جی ایم او ضابطہ جاتی نظاموں میں سے ایک نافذ کر رکھا ہے۔ اگرچہ منظور شدہ جی ایم او مکئی کو سخت ٹریس ایبلٹی اور لیبلنگ تقاضوں کے تحت خوراک اور جانوروں کی خوراک کے لیے درآمد کرنے کی اجازت ہے، تاہم تجارتی پیمانے پر اس کی کاشت پر سخت پابندیاں عائد ہیں اور یورپی یونین کے کئی رکن ممالک میں اس کی کاشت مکمل طور پر ممنوع ہے۔

نیدرلینڈز اس متوازن طرزِ عمل کی ایک مثال ہے۔ وہاں تجارتی پیمانے پر جی ایم او مکئی یا چاول کاشت نہیں کیے جاتے، تاہم یورپی یونین کے ضوابط کے مطابق منظور شدہ جی ایم او مصنوعات درآمد کرنے کی اجازت ہے۔ یہ فرق اہم ہے۔ کوئی ملک بین الاقوامی تجارت کے فوائد حاصل کرتے ہوئے اپنی زرعی پیداوار کو جی ایم او فصلوں کی کاشت سے وابستہ خطرات سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔

پاکستان پہلے ہی جی ایم او سے متعلق خدشات کے تجارتی اثرات کا سامنا کر چکا ہے۔ ماضی میں یورپ کو برآمد کیے جانے والے پاکستانی چاول کی کھیپوں میں غیر مجاز جی ایم او آلودگی کی نشاندہی کے بعد سنگین مسائل پیدا ہوئے، جس سے یہ واضح ہوا کہ معمولی سی جینیاتی آلودگی بھی اعلیٰ معیار کی برآمدی منڈیوں کے لیے کس قدر خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ ایسے واقعات کے بعد خریداروں کا اعتماد بحال کرنا عموماً ابتدا ہی میں آلودگی روکنے کے مقابلے میں کہیں زیادہ مہنگا پڑتا ہے۔

پاکستان کی زرعی برآمدات پہلے ہی دباؤ کا شکار ہیں۔ بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت، موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہونے والے نقصانات، سخت تر ایس پی ایس تقاضوں اور عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مسابقت نے چاول، پھلوں اور سبزیوں میں پاکستان کی مسابقتی صلاحیت کو متاثر کیا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر قابلِ اعتماد بایوسیفٹی، ٹریس ایبلٹی اور مختلف اقسام کی فصلوں کو ساتھ ساتھ کاشت کرنے کے مؤثر طریقۂ کار کے بغیر جی ایم او غذائی فصلیں متعارف کرانے سے منڈیوں تک رسائی مزید پیچیدہ ہوسکتی ہے، بالخصوص ان اعلیٰ معیار کی منڈیوں میں جہاں تصدیق شدہ نان جی ایم او مصنوعات کی طلب ہے۔

اس کا مطلب یہ نہیں کہ پاکستان کو بایوٹیکنالوجی کو مسترد کر دینا چاہیے۔ اس کے برعکس، ملک کو جدید زرعی سائنس میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ جین ایڈیٹنگ، مارکر اسسٹڈ بریڈنگ، مالیکیولر ڈائیگناسٹکس اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلے کی صلاحیت رکھنے والی فصلوں کی تیاری ایسے شعبے ہیں جن میں پیداوار بڑھانے اور خوراک کو قابلِ استطاعت بنا کر غذائی تحفظ مضبوط کرنے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ سرکاری تحقیقی ادارے اب تک مشکل ہی سے کوئی نئی زیادہ پیداوار دینے والی قسم تجارتی پیمانے پر متعارف کرا سکے ہیں۔ پاکستان کے مختلف زرعی و موسمی حالات سے مطابقت رکھنے والی مقامی اقسام تیار کرنے کے لیے تحقیق و ترقی میں مزید سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔ آخر پاکستان مہنگی جی ایم او بیج ٹیکنالوجی، ان کی رائلٹی اور ان بیجوں کے لیے تجویز کردہ برانڈڈ کیڑے مار ادویات کی بھاری قیمتیں کیسے برداشت کر سکتا ہے؟

جی ایم او غذائی فصلوں کی تجارتی کاشت شروع کرنے سے پہلے پاکستان کو اپنی معاشی استحکام اور برآمدات پر مبنی نمو کو مضبوط بنانا ہوگا اور ایک مستحکم بایوسیفٹی فریم ورک قائم کرنا ہوگا، جسے آزاد سائنسی خطرات کے جائزوں، شفاف غذائی تحفظ کی جانچ اور تسلیم شدہ ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کی معاونت حاصل ہو۔ فی الحال ملک میں بندرگاہوں اور کسٹمز کی سطح پر درآمد و برآمد ہونے والی زرعی اجناس کی ڈی این اے ٹیسٹنگ کے لیے جامع لیبارٹریز موجود نہیں ہیں۔

مؤثر ٹریس ایبلٹی نظام، مختلف فصلوں کی باہم موجودگی کے لیے واضح ضوابط، ذمہ داری کے تعین کا مؤثر طریقۂ کار اور تجارتی پیمانے پر متعارف کرائے جانے کے بعد مسلسل نگرانی مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ناگزیر ہیں۔ کاشتکاروں، برآمد کنندگان اور صارفین کو یہ اعتماد ہونا چاہیے کہ اس حوالے سے فیصلے تجارتی دباؤ کے بجائے سائنس اور شواہد کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں۔

جی ایم او فصلوں کے بارے میں بحث کو سائنس اور نظریے کے درمیان معرکے کے طور پر پیش نہیں کیا جانا چاہیے۔ اس کے بجائے توجہ اس بات پر مرکوز ہونی چاہیے کہ آیا پاکستان اس کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ کیا ملک افلاٹوکسِن کی آلودگی، کیڑے مار ادویات کی مقررہ حد سے تجاوز، ایس پی ایس معیارات پر کمزور عمل درآمد اور بکھرے ہوئے زرعی نظام جیسے مسائل سے بیک وقت نمٹتے ہوئے جی ایم او اور غیر جی ایم او فصلوں کو مؤثر طور پر ریگولیٹ، مانیٹر اور الگ رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے؟

جب تک اس سوال کا جواب بلا کسی ابہام کے ہاں میں نہیں ملتا، پاکستان کی ترجیح جی ایم او فصلوں کی کاشت کو وسعت دینے کے بجائے زرعی نظام کی گورننس مضبوط کرنا ہونی چاہیے۔ ملک کو پہلے اپنے زرعی نظام کی بنیادی خامیوں کو دور کرنا ہوگا، اس کے بعد ہی ایسی ٹیکنالوجیز اپنانی چاہئیں جن کے مؤثر انتظام کے لیے اس سے بھی مضبوط اداروں کی ضرورت ہوتی ہے۔ تب ہی بایوٹیکنالوجی غذائی تحفظ، کاشتکاروں کی خوشحالی اور پائیدار برآمدی نمو کا حقیقی محرک بن سکتی ہے، بصورتِ دیگر یہ قابلِ اجتناب خطرات کا ایک اور ذریعہ بن کر رہ جائے گی۔

Comments

200 حروف