BR100 Decreased By (-0.04%)
BR30 Increased By (0.22%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.95 Decreased By ▼ -0.21 (-0.36%)
BIPL 27.30 Increased By ▲ 0.07 (0.26%)
BOP 34.79 Increased By ▲ 0.39 (1.13%)
CNERGY 13.69 Increased By ▲ 0.58 (4.42%)
DFML 18.45 Increased By ▲ 0.05 (0.27%)
DGKC 216.41 Increased By ▲ 2.75 (1.29%)
FABL 99.40 Decreased By ▼ -0.16 (-0.16%)
FCCL 57.58 Decreased By ▼ -0.48 (-0.83%)
FFL 16.54 Increased By ▲ 0.31 (1.91%)
GGL 24.05 Increased By ▲ 0.07 (0.29%)
HBL 335.00 Decreased By ▼ -3.16 (-0.93%)
HUBC 213.19 Decreased By ▼ -0.17 (-0.08%)
HUMNL 10.50 Decreased By ▼ -0.08 (-0.76%)
KEL 7.32 Decreased By ▼ -0.11 (-1.48%)
LOTCHEM 27.50 Decreased By ▼ -0.17 (-0.61%)
MLCF 101.90 Decreased By ▼ -0.85 (-0.83%)
OGDC 318.80 Decreased By ▼ -0.12 (-0.04%)
PAEL 43.07 Decreased By ▼ -0.03 (-0.07%)
PIBTL 16.75 Increased By ▲ 0.12 (0.72%)
PIOC 274.52 Increased By ▲ 1.52 (0.56%)
PPL 231.37 Increased By ▲ 1.92 (0.84%)
PRL 77.16 Increased By ▲ 6.36 (8.98%)
SNGP 102.29 Decreased By ▼ -2.29 (-2.19%)
SSGC 27.23 Decreased By ▼ -0.18 (-0.66%)
TELE 8.61 Increased By ▲ 0.08 (0.94%)
TPLP 15.30 Decreased By ▼ -0.46 (-2.92%)
TRG 60.00 Decreased By ▼ -0.29 (-0.48%)
UNITY 11.54 Decreased By ▼ -0.18 (-1.54%)
WTL 1.22 Increased By ▲ 0.02 (1.67%)
کاروبار اور معیشت

پی ایس ڈبلیو اور بی او آر ایس کے درمیان سروس لیول ایگریمنٹ پر دستخط

  • معاہدے کے بعد الیکٹرانک اسٹامپ ڈیوٹی کی موجودہ وصولی کا نظام پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ سے پی ایس ڈبلیو کو منتقل ہوجائے گا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو) اور بورڈ آف ریونیو سندھ (بی او آر ایس) کے درمیان سندھ اسٹامپ ڈیوٹی کی آن لائن وصولی کے لئے سروس لیول ایگریمنٹ پر دستخط ہوگئے۔ معاہدے کے تحت اسٹامپ ڈیوٹی کی وصولی پی ایس ڈبلیو پلیٹ فارم کے ذریعے کی جائے گی۔

معاہدے پر پی ایس ڈبلیو کے چیف ڈومین آفیسر نوید عباس میمن اور بورڈ آف ریونیو سندھ کے ممبر آر ایس اینڈ ای پی نذیر احمد قریشی نے دستخط کیے۔

تقریب میں بورڈ آف ریونیو سندھ اور پی ایس ڈبلیو کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

معاہدے کے بعد الیکٹرانک اسٹامپ ڈیوٹی کی موجودہ وصولی کا نظام پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ سے پی ایس ڈبلیو کو منتقل ہوجائے گا یعنی اب یہ سروس پی ایس ڈبلیو کے جدید ڈیجیٹل نظام کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ نئے نظام کے تحت بورڈ آف ریونیو سندھ کے لیےایک مخصوص انٹرفیس بھی فراہم کیا جائے گا جس کے ذریعے محکمہ اسٹامپ ڈیوٹی کی وصولی کو حقیقی وقت میں دیکھ سکے گااسکے علاوہ روزانہ اور ماہانہ بنیادوں پر وصول شدہ رقم کا سرکاری ریکارڈ کے ساتھ موازنہ اور تصدیق بھی کی جاسکے گی۔

اس نظام سے بورڈ آف ریونیو سندھ کو وصولیوں کی بہتر نگرانی کے ساتھ سرکاری آمدن کے ریکارڈ کی مؤثر جانچ میں بھی مدد ملے گی۔

بورڈ آف ریونیو سندھ کی پی ایس ڈبلیو پلیٹ فارم سے شمولیت ان صوبائی اور وفاقی اداروں میں ایک اور اضافہ ہے جنہوں نے گزشتہ ایک سال کے دوران اپنے مختلف نظام اور خدمات پی ایس ڈبلیو پر منتقل کیے ہیں، تاہم یہ پیشرفت سرکاری لین دین اور خدمات کے لیے پی ایس ڈبلیو کے ڈیجیٹل نظام کو مزید وسیع کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

Comments

200 حروف