BR100 Increased By (0.12%)
BR30 Increased By (0.28%)
KSE100 Increased By (0.26%)
KSE30 Increased By (0.26%)
BAFL 58.16 Decreased By ▼ -1.57 (-2.63%)
BIPL 27.23 Increased By ▲ 0.23 (0.85%)
BOP 34.40 Increased By ▲ 0.29 (0.85%)
CNERGY 13.11 Increased By ▲ 0.27 (2.1%)
DFML 18.40 Increased By ▲ 0.15 (0.82%)
DGKC 213.66 Increased By ▲ 0.64 (0.3%)
FABL 99.56 Increased By ▲ 0.57 (0.58%)
FCCL 58.06 Increased By ▲ 0.40 (0.69%)
FFL 16.23 Increased By ▲ 0.03 (0.19%)
GGL 23.98 Increased By ▲ 0.18 (0.76%)
HBL 338.16 Increased By ▲ 4.45 (1.33%)
HUBC 213.36 Increased By ▲ 1.93 (0.91%)
HUMNL 10.58 Increased By ▲ 0.06 (0.57%)
KEL 7.43 Decreased By ▼ -0.05 (-0.67%)
LOTCHEM 27.67 Decreased By ▼ -0.32 (-1.14%)
MLCF 102.75 Increased By ▲ 2.10 (2.09%)
OGDC 318.92 Decreased By ▼ -1.37 (-0.43%)
PAEL 43.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.05%)
PIBTL 16.63 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
PIOC 273.00 Increased By ▲ 1.27 (0.47%)
PPL 229.45 Increased By ▲ 0.61 (0.27%)
PRL 70.80 Decreased By ▼ -0.22 (-0.31%)
SNGP 104.58 Increased By ▲ 2.36 (2.31%)
SSGC 27.41 Increased By ▲ 0.73 (2.74%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.08 (-0.93%)
TPLP 15.76 Increased By ▲ 0.65 (4.3%)
TRG 60.29 Increased By ▲ 0.45 (0.75%)
UNITY 11.72 Decreased By ▼ -0.33 (-2.74%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.03 (-2.44%)
مارکٹس

میرا برانڈ پاکستان نمائش 14 اگست سے لاہور ایکسپو سینٹر میں شروع ہوگی

  • نمائش میں مقامی کاروباری اداروں، صنعتوں، آئی ٹی کمپنیوں، کاروباری شخصیات اور تعلیمی شعبے کو ایک ہی پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے گا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان انٹرنیشنل بزنس فورم (پی آئی بی ایف) 14 سے 16 اگست 2026 تک ایکسپو سینٹر لاہور میں تین روزہ نمائش میرا برانڈ پاکستان منعقد کررہا ہے جس کا مقصد پاکستانی برانڈز کو فروغ دینا، مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات کو اجاگر کرنا اور کاروباری اداروں کو ملکی و بین الاقوامی مارکیٹوں میں مواقع تلاش کرنے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران تفصیلات بتاتے ہوئے پاکستان انٹرنیشنل بزنس فورم کے مرکزی سیکریٹری جنرل محمد اعجاز تنویر اور پی آئی بی ایف لاہور کے صدر عبد الودود علوی نے کہا کہ نمائش میں مقامی کاروباری اداروں، صنعتوں، آئی ٹی کمپنیوں، کاروباری شخصیات اور تعلیمی شعبے کو ایک ہی پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے گا جہاں وہ اپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کے ساتھ نئے کاروباری اور برآمدی مواقع تلاش کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد قومی برانڈنگ کو مضبوط بنانا اور ملکی و بین الاقوامی مارکیٹوں میں پاکستانی مصنوعات کو زیادہ نمایاں کرنا ہے۔

نمائش مقامی برانڈز کو ممکنہ خریداروں سے رابطے، کاروباری روابط استوار کرنے اور اپنی مارکیٹ میں موجودگی کو وسعت دینے کے مواقع تلاش کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف