لاہور چیمبر کے وفد کا دورۂ جرمنی، تجارت کی نئی راہوں کی تلاش
- وفد نے برگشے چیمبر کے بین الاقوامی امور کے افسر عارفٹ جیسپر رسٹ سے ملاقات کی
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمن سہگل کی قیادت میں تجارتی وفد نے یورپ مشن کے دوران جرمنی کی ’برگشے چیمبر آف انڈسٹری اینڈ کامرس‘ کا دورہ کیا۔
وفد نے برگشے چیمبر کے بین الاقوامی امور کے افسر عارفٹ جیسپر رسٹ سے ملاقات کی۔ گفتگو کا بنیادی محور پاکستان اور جرمنی کے درمیان تجارتی تعلقات، بی ٹو بی روابط کی مضبوطی، پاکستانی برآمدات کا فروغ اور مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنا تھا۔
صدر ایل سی سی آئی فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ جرمنی یورپ کا اہم صنعتی مرکز ہے جو پاکستانی تاجروں کے لیے برآمدات، ٹیکنالوجی اور مشترکہ منصوبوں کے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے یورپی مارکیٹ تک پاکستانی مصنوعات کی آسان رسائی پر زور دیا۔
جرمن حکام نے بھی تجارتی روابط بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی جبکہ پاکستانی وفد نے جرمن کمپنیوں کے ساتھ براہِ راست شراکت داری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔


Comments