BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

جورا انرجی کے گیس کنویں سے پیداوار شروع

  • مارو لیز تقریباً 15.41 مربع کلومیٹر رقبے پر محیط ہے
شائع اپ ڈیٹ

کینیڈین توانائی کمپنی جورا انرجی کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں واقع مارو لیز کے ترقیاتی کنویں مارو-3 کی تکمیل کے بعد اسے پیداوار میں شامل کردیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ جورا نے اعلان کیا ہے کہ مارو لیز میں واقع ترقیاتی کنواں مارو-3، ایوسین دور سے تعلق رکھنے والی پرکوہ لائم اسٹون فارمیشن میں مکمل کرلیا گیا ہے۔

مارو لیز تقریباً 15.41 مربع کلومیٹر رقبے پر محیط ہے اور پنجاب کے ضلع رحیم یار خان اور سندھ کے ضلع گھوٹکی کے علاقوں میں واقع ہے۔

کمپنی کے مطابق تکمیل کے بعد 64/64 انچ چوک پر کیے گئے ٹیسٹ کے دوران کنویں سے اوسطاً 1.02 ملین مکعب فٹ یومیہ روایتی قدرتی گیس حاصل ہوئی جبکہ کنویں کے دہانے پر گیس کا اوسط دباؤ تقریباً 105 پی ایس آئی رہا۔

جورا نے بتایا کہ ترقیاتی کنواں مارو-3 کو 951 میٹر کی مجموعی پیمائشی گہرائی تک کھودا گیا۔ پیداواری تنصیبات سے منسلک کرنے کے بعد کنویں کو پیداوار میں شامل کردیا گیا ہے اور اس وقت اس سے تقریباً 0.7 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس حاصل ہو رہی ہے۔

کمپنی کو توقع ہے کہ پیداواری صلاحیت کے جائزے اور ایسڈ سمولیشن کے بعد گیس کی پیداوار میں اضافہ ہوگا جو فی الحال 2026 کی چوتھی سہ ماہی میں کیے جانے کی منصوبہ بندی ہے۔

جورا کے پاس مارو لیز میں 10.66 فیصد ورکنگ انٹرسٹ ہے جبکہ اس لیز کا آپریٹر آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ہے۔

جورا انرجی کارپوریشن کینیڈا کے صوبے البرٹا میں قائم ایک پبلک لسٹڈ توانائی کمپنی ہے جو پاکستان میں تیل اور قدرتی گیس کے ذخائر کی تلاش، ترقی اور پیداوار کے شعبے میں سرگرم ہے۔

Comments

200 حروف