BR100 Decreased By (-1.72%)
BR30 Decreased By (-2.68%)
KSE100 Decreased By (-1.36%)
KSE30 Decreased By (-1.26%)
BAFL 56.05 Decreased By ▼ -0.45 (-0.8%)
BIPL 24.50 Decreased By ▼ -0.28 (-1.13%)
BOP 28.89 Decreased By ▼ -1.04 (-3.47%)
CNERGY 12.21 Decreased By ▼ -0.51 (-4.01%)
DFML 16.71 Decreased By ▼ -1.77 (-9.58%)
DGKC 183.00 Decreased By ▼ -4.07 (-2.18%)
FABL 92.34 Decreased By ▼ -0.84 (-0.9%)
FCCL 50.00 Decreased By ▼ -1.13 (-2.21%)
FFL 13.82 Decreased By ▼ -0.59 (-4.09%)
GGL 18.67 Decreased By ▼ -0.13 (-0.69%)
HBL 295.21 Decreased By ▼ -7.08 (-2.34%)
HUBC 195.57 Decreased By ▼ -3.07 (-1.55%)
HUMNL 9.29 Decreased By ▼ -0.39 (-4.03%)
KEL 5.62 Decreased By ▼ -0.35 (-5.86%)
LOTCHEM 25.30 Decreased By ▼ -0.95 (-3.62%)
MLCF 88.24 Decreased By ▼ -1.90 (-2.11%)
OGDC 310.34 Decreased By ▼ -4.28 (-1.36%)
PAEL 33.01 Decreased By ▼ -1.76 (-5.06%)
PIBTL 13.19 Decreased By ▼ -1.01 (-7.11%)
PIOC 231.01 Decreased By ▼ -2.99 (-1.28%)
PPL 216.48 Decreased By ▼ -4.18 (-1.89%)
PRL 87.42 Decreased By ▼ -2.93 (-3.24%)
SNGP 88.07 Decreased By ▼ -2.29 (-2.53%)
SSGC 22.48 Decreased By ▼ -0.79 (-3.39%)
TELE 6.97 Decreased By ▼ -0.39 (-5.3%)
TPLP 11.60 Decreased By ▼ -0.50 (-4.13%)
TRG 51.45 Decreased By ▼ -2.94 (-5.41%)
UNITY 7.74 Decreased By ▼ -0.21 (-2.64%)
WTL 0.99 Decreased By ▼ -0.01 (-1%)
دنیا

بھارتی صحافی ترون تیج پال کو زیادتی کے مقدمے میں 10 سال قید کی سزا

  • گوا کے ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق عدالت نے ترون تیج پال کو چار ہفتوں کے اندر متعلقہ حکام کے سامنے خود کو قانون کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے
شائع اپ ڈیٹ

بھارت کی ایک عدالت نے معروف جریدے کے سابق مدیر ترون تیج پال کو 12 سال قبل اپنی خاتون ساتھی سے زیادتی کا مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنا دی۔ اس ہائی پروفائل مقدمے نے بھارتی دفاتر میں خواتین کے تحفظ سے متعلق بحث کو ایک بار پھر جنم دیا۔

62 سالہ ترون تیج پال کو ممبئی ہائی کورٹ کے گوا بینچ کے دو رکنی بینچ نے زیادتی کے جرم میں قصوروار قرار دیتے ہوئے 10 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی۔ عدالت نے 2021 میں گوا کی ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائے گئے بریت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا، جہاں یہ واقعہ پیش آیا تھا۔

ترون تیج پال نے خود کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ وہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنے ہیں۔

گوا کے ایڈووکیٹ جنرل دیویداس پانگم نے سزا سنائے جانے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ عدالت نے ترون تیج پال کو چار ہفتوں کے اندر متعلقہ حکام کے سامنے خود کو قانون کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔

ترون تیج پال نومبر 2013 میں ”تہلکہ“ میگزین کے مدیر تھے، جب ایک خاتون ساتھی نے گوا میں ہونے والی ایک کانفرنس کے دوران ان پر جنسی ہراسانی اور زیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔

بھارتی قانون کے تحت متاثرہ خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی جا سکتی، اس لیے ان کی جانب سے فیصلے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

ترون تیج پال ”تہلکہ“ میگزین کے شریک بانی تھے، جس نے اعلیٰ سرکاری اور بااثر حلقوں میں بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق کئی اہم انکشافات کے ذریعے شہرت حاصل کی تھی۔

Comments

200 حروف