BR100 Increased By (0.49%)
BR30 Increased By (0.67%)
KSE100 Increased By (0.59%)
KSE30 Increased By (0.66%)
BAFL 58.89 Decreased By ▼ -0.08 (-0.14%)
BIPL 27.44 Increased By ▲ 0.38 (1.4%)
BOP 36.05 Increased By ▲ 1.30 (3.74%)
CNERGY 10.98 Decreased By ▼ -0.08 (-0.72%)
DFML 18.10 Decreased By ▼ -0.01 (-0.06%)
DGKC 218.89 Increased By ▲ 1.90 (0.88%)
FABL 100.86 Decreased By ▼ -1.48 (-1.45%)
FCCL 56.51 Increased By ▲ 0.09 (0.16%)
FFL 16.55 Increased By ▲ 0.14 (0.85%)
GGL 24.02 Increased By ▲ 0.21 (0.88%)
HBL 323.34 Increased By ▲ 1.30 (0.4%)
HUBC 222.90 Increased By ▲ 1.38 (0.62%)
HUMNL 10.80 Increased By ▲ 0.06 (0.56%)
KEL 7.37 Increased By ▲ 0.05 (0.68%)
LOTCHEM 27.24 Increased By ▲ 0.12 (0.44%)
MLCF 99.39 Increased By ▲ 1.45 (1.48%)
OGDC 317.65 Increased By ▲ 1.35 (0.43%)
PAEL 42.72 Increased By ▲ 0.42 (0.99%)
PIBTL 16.90 Increased By ▲ 0.12 (0.72%)
PIOC 274.50 Increased By ▲ 5.12 (1.9%)
PPL 221.00 Increased By ▲ 0.31 (0.14%)
PRL 62.87 Decreased By ▼ -0.78 (-1.23%)
SNGP 105.82 Decreased By ▼ -0.42 (-0.4%)
SSGC 27.22 Increased By ▲ 0.14 (0.52%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.09 (1.03%)
TPLP 15.05 Increased By ▲ 0.27 (1.83%)
TRG 62.10 Increased By ▲ 0.69 (1.12%)
UNITY 12.00 Increased By ▲ 0.86 (7.72%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)
کاروبار اور معیشت

اسٹاک ایکسچینج میں خریداری کا رجحان برقرار، 100 انڈیکس 1,300 پوائنٹس بڑھ گیا

صبح 9:40 بجے تک 100 انڈیکس 181,335.30 پوائنٹس پر جاپہنچا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو بھی مثبت رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,300 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا۔

صبح 9:40 بجے بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,320.37 پوائنٹس یا 0.73 فیصد اضافےسے181,335.30 پوائنٹس پر جاپہنچا۔

آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کیمیکل، کمرشل بینک، فرٹیلائزر، آئل و گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، او ایم سیز اور پاور جنریشن میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔ ماری، حبکو، اے آر ایل، ایم ای بی ایل، ایم سی بی، پی او ایل، پی پی ایل، اوجی ڈی سی اور این بی پی بھی مثبت زون میں دکھائی دیے۔

بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست بحالی دیکھی گئی جہاں 100 انڈیکس 16 کاروباری سیشنز کے بعد نفسیاتی طور پر اہم 180,000 پوائنٹس کی سطح دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ مشرق وسطیٰ میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں کمی اور عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باعث اہم شعبوں میں بڑے پیمانے پر خریداری کا رجحان رہا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 2,931.71 پوائنٹس یا 1.66 فیصد اضافے کے بعد 180,014.93 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی سطح پر گزشتہ روز مصنوعی ذہانت سے متعلق کمپنیوں کے حصص میں تیزی کے بعد جمعرات کو ایشیائی اسٹاکس میں قدرے وقفہ دیکھا گیا جبکہ مارکیٹس کی جانب سے ایران کے ساتھ امن معاہدے کے امکانات کا جائزہ لینے کے باعث تیل کی قیمتیں محدود دائرے میں اتار چڑھاؤ کا شکار رہیں۔

جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک کے حصص کے ایم ایس سی آئی کے وسیع ترین انڈیکس میں 0.69 فیصد کمی ہوئی جس کی قیادت ٹیکنالوجی کمپنیوں کے حصص میں گراوٹ نے کی۔ جنوبی کوریا کے حصص 3.64 فیصد جبکہ جاپان کا نکئی انڈیکس 1.57 فیصد گر گیا۔

سیول میں سام سنگ الیکٹرانکس کے حصص 2.44 فیصد اور حریف ایس کے ہائینکس کے حصص 6.95 فیصد گر گئے۔ ٹوکیو میں کائیوکسیا کے حصص 9.61 فیصد جبکہ ٹوکیو الیکٹرون کے حصص 4.61 فیصد تنزلی کا شکار ہوئے۔

یہ کمی گزشتہ شب وال اسٹریٹ میں کمزور کاروبار کے بعد ہوئی جہاں نیسڈیک کئی روز سے جاری مسلسل تیزی کا سلسلہ توڑ بیٹھا۔ سہ ماہی مالی نتائج کے بعد ایلون مسک کی قیادت میں اسپیس ایکس اور ایڈوانسڈ مائیکرو ڈیوائسز کے حصص میں گراوٹ نے مارکیٹ پر دباؤ ڈالا۔

اگرچہ مصنوعی ذہانت اور سیٹلائٹ کمپنی نے اے آئی پر ہونے والی سرمایہ کاری سے توقعات سے زیادہ تیزی سے منافع حاصل ہونے کو نمایاں کیا تاہم سرمایہ کار اس بات پر بدستور تشویش میں مبتلا رہے کہ اس کا منافع بخش اسٹارلنک کاروبار ڈیٹا سینٹرز میں ہونے والی مہنگی سرمایہ کاری کے اخراجات کو مزید کتنے عرصے تک برداشت کر سکتا ہے۔

دوسری جانب اے ایم ڈی کے مالی نتائج تجزیہ کاروں کی توقعات سے بہتر رہے تاہم وہ سرمایہ کاروں کی بلند توقعات پر پورا نہ اتر سکے۔

یہ انٹرا ڈے اپڈیٹ ہے

Comments

200 حروف