ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مزید اضافہ
- کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی ایک پیسے کی معمولی بہتری سے277.75 روپے پر بند
انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی پیش قدمی برقرار رہی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی ایک پیسے کی معمولی بہتری کے ساتھ 277.75 روپے پر بند ہوئی۔
یاد رہے کہ منگل کو مقامی کرنسی 277.76 روپے پر بند ہوئی تھی۔
دریں اثنا امریکی ڈالر انڈیکس 99.85 پر معمولی تبدیلی کے ساتھ رہا۔ پیر کو چھ ہفتوں کی کم ترین سطح پر پہنچنے کے بعد ڈالر انڈیکس سمت کے تعین کے لیے جدوجہد کرتا نظر آیا۔
یورو 1.1533 ڈالر پر مستحکم رہا جبکہ برطانوی پاؤنڈ بھی 1.3453 ڈالر پر بغیر کسی نمایاں تبدیلی کے رہا۔
نیوزی لینڈ میں دوسری سہ ماہی کے دوران بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 5.6 فیصد کی ایک دہائی کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد نیوزی لینڈ ڈالر تقریباً 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 0.5870 ڈالر پر آگیا۔ آسٹریلوی ڈالر 0.7046 ڈالر پر مستحکم رہا۔
مزید برآں بدھ کو تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری رہا۔


Comments