کھیل
"فلہم" نے رئیل میڈرڈ کے گونزالو گارسیا اور سیزر پیلاسیوس کو سائن کر لیا
- اربیلوا نے رئیل میڈرڈ کو خیرباد کہہ کر جولائی میں فلہم کی باگ ڈور سنبھالی تھی
پریمیئر لیگ کلب فلہم نے رئیل میڈرڈ کے فارورڈ گونزالو گارشیا اور مڈفیلڈر سیزر پیلاسیوس کے ساتھ 5 سالہ معاہدے طے کر لیے ہیں۔
22 سالہ گارسیا اور 21 سالہ پیلاسیوس اپنے سابق کوچ الوارو اربیلوا سے دوبارہ جڑ جائیں گے۔ اربیلوا نے رئیل میڈرڈ کو خیرباد کہہ کر جولائی میں ”فلہم“ کی باگ ڈور سنبھالی تھی۔برطانوی میڈیا کے مطابق ”فلہم“ نے گارسیا کے لیے 3 کروڑ 40 لاکھ پاؤنڈ (تقریباً 4 کروڑ 50 لاکھ ڈالر) ادا کیے ہیں۔ گارسیا نے رئیل میڈرڈ کی جانب سے 51 میچوں میں 13 گول کیے اور 2024 میں چیمپئنز لیگ و لا لیگا کا ٹائٹل جیتا۔
دوسری جانب مڈفیلڈر سیزر پیلاسیوس کا معاہدہ جون 2031 تک ہے، جس میں ایک سالہ توسیعی آپشن بھی شامل ہے۔ رپورٹس کے مطابق پیلاسیوس کی ٹرانسفر فیس تقریباً 85 لاکھ پاؤنڈ رہی۔فلہم پریمیئر لیگ مہم کا آغاز 24 اگست کو چیلسی کے خلاف میچ سے کرے گا۔


Comments