BR100 Increased By (1.28%)
BR30 Increased By (1.23%)
KSE100 Increased By (1.01%)
KSE30 Increased By (1.17%)
BAFL 58.70 Increased By ▲ 0.53 (0.91%)
BIPL 27.19 Increased By ▲ 0.19 (0.7%)
BOP 33.80 Increased By ▲ 0.31 (0.93%)
CNERGY 11.01 Increased By ▲ 0.27 (2.51%)
DFML 18.16 Increased By ▲ 0.38 (2.14%)
DGKC 213.87 Increased By ▲ 6.56 (3.16%)
FABL 101.00 Increased By ▲ 0.64 (0.64%)
FCCL 55.48 Increased By ▲ 1.30 (2.4%)
FFL 16.15 Increased By ▲ 0.08 (0.5%)
GGL 23.60 Increased By ▲ 0.69 (3.01%)
HBL 308.30 Increased By ▲ 4.63 (1.52%)
HUBC 219.50 Increased By ▲ 2.38 (1.1%)
HUMNL 10.74 Increased By ▲ 0.12 (1.13%)
KEL 7.28 Increased By ▲ 0.10 (1.39%)
LOTCHEM 27.09 Increased By ▲ 0.12 (0.44%)
MLCF 96.91 Increased By ▲ 2.04 (2.15%)
OGDC 318.20 Increased By ▲ 4.16 (1.32%)
PAEL 42.50 Increased By ▲ 0.23 (0.54%)
PIBTL 17.07 Increased By ▲ 0.03 (0.18%)
PIOC 272.13 Increased By ▲ 2.68 (0.99%)
PPL 219.90 Increased By ▲ 3.69 (1.71%)
PRL 61.49 Increased By ▲ 1.35 (2.24%)
SNGP 104.60 Increased By ▲ 1.71 (1.66%)
SSGC 25.73 Increased By ▲ 0.45 (1.78%)
TELE 8.43 Increased By ▲ 0.18 (2.18%)
TPLP 14.49 Increased By ▲ 1.12 (8.38%)
TRG 60.50 Decreased By ▼ -0.35 (-0.58%)
UNITY 10.05 Increased By ▲ 0.09 (0.9%)
WTL 1.20 Increased By ▲ 0.01 (0.84%)
دنیا

آبنائے ہرمز بند رہی تو 2027 میں برطانوی معیشت سکڑ سکتی ہے، ای وائے کی پیشگوئی

  • ای وائے کے مطابق اگر آبنائے ہرمز 2027 کے آغاز یا وسط تک بند رہتی ہے تو رواں سال برطانیہ کی معاشی ترقی کم ہو کر 0.5 فیصد رہ جائے گی
شائع اپ ڈیٹ

اکاؤنٹنگ فرم ای وائے کے ماہرین اقتصادیات نے پیر کو خبردار کیا ہے کہ اگر آئندہ سال کے وسط تک آبنائے ہرمز جہاز رانی کے لیے دوبارہ نہ کھلی تو برطانیہ کی معیشت 2027 میں سکڑ سکتی ہے۔

ای وائے نے رواں سال برطانوی معاشی ترقی کی پیشگوئی معمولی بہتر کرتے ہوئے اسے 0.8 فیصد کر دیا ہے،۔ یہ اندازہ اس مفروضے پر مبنی ہے کہ آبنائے ہرمز ستمبر کے اختتام تک دوبارہ کھول دی جائے گی۔ اس صورت میں فرم نے 2027 میں برطانوی معیشت کی شرح نمو 1.2 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی ہے۔

ای وائے یو کے کے چیف اکانومسٹ پیٹر آرنلڈ نے کہا کہ اگر آنے والے مہینوں میں آبنائے ہرمز دوبارہ کھل جاتی ہے تو برطانیہ زیادہ شدید معاشی مندی سے بچ سکتا ہے، لیکن اگر یہ بندش 2027 تک جاری رہی تو مہنگائی میں اضافہ ہوگا اور اگلے سال معیشت سکڑ سکتی ہے۔

ای وائے کے مطابق اگر آبنائے ہرمز 2027 کے آغاز یا وسط تک بند رہتی ہے تو رواں سال برطانیہ کی معاشی ترقی کم ہو کر 0.5 فیصد رہ جائے گی، جبکہ 2027 میں معیشت 0.2 فیصد سکڑ سکتی ہے۔

اس صورتحال میں 2026 کے اختتام تک مہنگائی بڑھ کر 6.4 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ اگر آبنائے ہرمز اگلے چند ماہ میں کھل جاتی ہے تو مہنگائی کی بلند ترین سطح صرف 3.5 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب بینک آف انگلینڈ کی گزشتہ ہفتے جاری کردہ پیشگوئی میں ایک منفی منظرنامے کے تحت، جہاں تیل اور گیس کی قیمتیں مارکیٹ کی توقعات سے 30 سے 60 فیصد زیادہ رہیں، اگلے سال بھی معیشت کی تقریباً 1 فیصد شرح نمو ظاہر کی گئی تھی، جبکہ سہ ماہی بنیاد پر مہنگائی کی بلند ترین سطح 4.5 فیصد تک پہنچنے کا امکان بتایا گیا تھا۔

ای وائے کا اندازہ ہے کہ بینک آف انگلینڈ رواں سال شرح سود کو موجودہ سطح پر برقرار رکھے گا، جبکہ اگلے سال اسے 3.75 فیصد سے کم کر کے 3.25 فیصد کر سکتا ہے۔ اس حوالے سے اپریل اور جولائی میں شرح سود میں کمی متوقع ہے۔

Comments

200 حروف