BR100 Decreased By (-0.97%)
BR30 Decreased By (-1.55%)
KSE100 Decreased By (-0.89%)
KSE30 Decreased By (-0.94%)
BAFL 57.16 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
BIPL 27.08 Decreased By ▼ -0.39 (-1.42%)
BOP 33.35 Decreased By ▼ -0.60 (-1.77%)
CNERGY 10.76 Decreased By ▼ -0.19 (-1.74%)
DFML 18.01 Decreased By ▼ -0.19 (-1.04%)
DGKC 207.89 Decreased By ▼ -5.44 (-2.55%)
FABL 100.29 Decreased By ▼ -0.67 (-0.66%)
FCCL 54.68 Decreased By ▼ -1.17 (-2.09%)
FFL 16.07 Decreased By ▼ -0.14 (-0.86%)
GGL 24.48 Decreased By ▼ -0.60 (-2.39%)
HBL 303.25 Decreased By ▼ -3.59 (-1.17%)
HUBC 219.33 Decreased By ▼ -3.68 (-1.65%)
HUMNL 10.49 Increased By ▲ 0.01 (0.1%)
KEL 7.29 Decreased By ▼ -0.10 (-1.35%)
LOTCHEM 27.32 Decreased By ▼ -0.38 (-1.37%)
MLCF 95.67 Decreased By ▼ -1.24 (-1.28%)
OGDC 317.05 Decreased By ▼ -3.95 (-1.23%)
PAEL 42.34 Decreased By ▼ -0.85 (-1.97%)
PIBTL 16.77 Increased By ▲ 0.04 (0.24%)
PIOC 276.22 Decreased By ▼ -11.36 (-3.95%)
PPL 218.15 Decreased By ▼ -4.69 (-2.1%)
PRL 57.37 Decreased By ▼ -1.78 (-3.01%)
SNGP 101.08 Decreased By ▼ -2.78 (-2.68%)
SSGC 25.57 Decreased By ▼ -0.39 (-1.5%)
TELE 8.32 Decreased By ▼ -0.24 (-2.8%)
TPLP 12.79 Increased By ▲ 0.03 (0.24%)
TRG 61.00 Increased By ▲ 0.61 (1.01%)
UNITY 10.06 Decreased By ▼ -0.14 (-1.37%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.02 (-1.64%)
مارکٹس

پی ٹی سی ایل گروپ کی مالی کارکردگی میں شاندار بہتری، آمدنی میں 62 فیصد اضافہ ریکارڈ

  • مجموعی آپریٹنگ منافع میں سالانہ بنیادوں پر 226 فیصد اضافہ ہوا جب کہ خالص منافع 4.7 ارب روپے تک پہنچ گیا
شائع اپ ڈیٹ

ملک کی صفِ اول کی ٹیلی کام اور آئی سی ٹی سروسز فراہم کرنے والی کمپنی پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی ششماہی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا، نتائج کا اعلان اسلام آباد میں منعقدہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا گیا۔

سال 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران پی ٹی سی ایل نے مستحکم کاروباری ترقی کا سفر جاری رکھا جس میں فکسڈ، انٹرپرائز اور موبائل کاروبار میں مسلسل ترقی کے ساتھ ساتھ پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ (پی ٹی ایم ایل) کے تحت یوفون اور ٹیلی نار پاکستان کے کامیاب انضمام نے اہم کردار ادا کیا۔

اہم مالیاتی جھلکیاں

گروپ کی مجموعی آمدنی میں سالانہ بنیادوں پر 62 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی بنیادی وجہ فکسڈ براڈ بینڈ، انٹرپرائز اور ہول سیل کاروبار میں مسلسل ترقی کے ساتھ ساتھ پی ٹی ایم ایل کے تحت یوفون اور ٹیلی نار پاکستان کے کامیاب انضمام کے بعد موبائل کاروبار کی مضبوط کارکردگی رہی۔

مجموعی آپریٹنگ منافع میں سالانہ بنیادوں پر 226 فیصد اضافہ ہوا جبکہ خالص منافع 4.7 ارب روپے تک پہنچ گیا جو کامیاب انضمام، بہتر آپریشنل کارکردگی اور آمدنی میں مسلسل اضافے کا مظہر ہے۔

پی ٹی سی ایل کی آمدنی میں سالانہ بنیادوں پر 8 فیصد اضافہ ہوا جس میں فلیش فائبر کی آمدنی میں 27 فیصد، بزنس سلوشنز میں 13 فیصد اور کیریئر اینڈ ہول سیل سروسز میں 16 فیصد اضافہ شامل ہے جبکہ بین الاقوامی کاروبار سے حاصل ہونے والی آمدنی میں بھی سالانہ بنیادوں پر 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پی ٹی سی ایل نے 8.5 ارب روپے کا آپریٹنگ منافع حاصل کیا جبکہ خالص منافع 3.6 ارب روپے رہا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 211 فیصد بہتری کو ظاہر کرتا ہے۔ کمپنی کے مالی نتائج میں وائرلیس کاروبار سے موصول ہونے والے 2 ارب روپے کے منافع نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

موبائل کاروبار (پی ٹی ایم ایل) کی آمدنی میں سالانہ بنیادوں پر 138 فیصد اضافہ ہوا، جس کی وجہ یوفون اور ٹیلی نار پاکستان کے انضمام کے بعد ٹیلی نار پاکستان کے کاروبار کا یکجا ہونا، اور کارپوریٹ و ریٹیل دونوں شعبوں میں مسلسل ترقی رہی۔

پی ٹی ایم ایل نے 23.1 ارب روپے کا آپریٹنگ منافع حاصل کیا، جو سالانہ بنیادوں پر 203 فیصد اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ کامیاب انضمام، آمدنی میں اضافے اور بہتر آپریشنل کارکردگی کا نتیجہ ہے۔

یو بینک نے 12.3 ارب روپے کی آمدنی حاصل کی اور زیرِ جائزہ دورانیے کے دوران آپریٹنگ منافع ریکارڈ کیا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران آپریٹنگ خسارہ سامنے آیا تھا جو بینک کی آپریشنل کارکردگی میں نمایاں بہتری کا ثبوت ہے۔ بینک کے خالص مالی نتائج میں بھی گزشتہ مدت کے مقابلے میں 85 فیصد بہتری آئی، جو اس کی مالی بحالی کے تسلسل کی نشاندہی کرتی ہے۔

اہم کامیابیاں

2026 کی دوسری سہ ماہی کے دوران پی ٹی سی ایل نے پی ٹی ایم ایل کے تحت یوفون اور ٹیلی نار پاکستان کے انضمام کا عمل کامیابی سے مکمل کیا، جو پاکستان کی ٹیلی کام انڈسٹری کے سب سے بڑے انضمامی مراحل میں سے ایک کی تکمیل ہے۔ اکٹھی ہونے والی موبائل کمپنیوں نے سپیکٹرم، ملک گیر نیٹ ورک انفراسٹرکچر اور وسیع تر صارفین کی بنیاد کو یکجا کرتے ہوئے معیاری کنیکٹیویٹی، صارفین کے بہتر تجربے اور آپریشنل استعداد کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔

اسی عرصے میں پی ٹی سی ایل نے فلیش فائبر کے 9 لاکھ صارفین کا سنگِ میل بھی عبور کر لیا، جس سے پاکستان کے سب سے بڑے فائبر براڈ بینڈ فراہم کنندہ کے طور پر اس کی قیادت مزید مستحکم ہوئی۔ یہ کامیابی تیز رفتار اور قابلِ اعتماد فائبر انٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی طلب اور ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کے فائبر نیٹ ورک کی مسلسل توسیع کی عکاس ہے۔

پی ٹی سی ایل نے مختلف اسٹریٹجک شراکت داریوں کے ذریعے اپنی مصنوعات اور خدمات کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی۔ کمپنی نے ایپل کے مجاز ڈسٹری بیوٹر مرکنٹائل کے ساتھ اشتراک کے تحت ایک خصوصی بنڈل متعارف کرایا، جس میں 100 ایم بی پی ایس فلیش فائبر، میک بک نیو اور ایپل کی مختلف مصنوعات پر خصوصی رعایتیں شامل ہیں۔ اسی طرح اوکاشا کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے اسمارٹ ہوم سلوشنز، جن میں اسمارٹ لاکس، اسمارٹ لائٹنگ اور دیگر منسلک ڈیوائسز شامل ہیں، صارفین کے لیے متعارف کرائے گئے تاکہ وہ مزید محفوظ اور جدید ڈیجیٹل طرزِ زندگی اختیار کر سکیں۔

بزنس سلوشنز کے شعبے نے بھی اپنی مضبوط پیش رفت برقرار رکھی، جہاں کلاؤڈ، مصنوعی ذہانت کے انفرااسٹرکچر، سائبر سیکیورٹی، مینیجڈ سروسز اور ڈیٹا سینٹر سلوشنز کی بڑھتی ہوئی طلب نے پی ٹی سی ایل کو انٹرپرائز اور سرکاری اداروں کے لیے ایک قابلِ اعتماد آئی سی ٹی شراکت دار کے طور پر مزید مستحکم کیا۔

موبائل بزنس

آمدنی میں اضافے کے بنیادی محرکات میں صارفین کی بہتر شمولیت، زیادہ ویلیو والے بنڈلز کے استعمال میں اضافہ اور صارفین کو بہتر خدمات فراہم کرنے کی حکمت عملی شامل رہی، جبکہ نئے صارفین کی بڑی تعداد کی شمولیت نے سبسکرائبر بیس میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا۔

سہ ماہی کے دوران انضمام کے اہم سنگِ میلوں میں یوفون اور ٹیلی نار پاکستان کے درمیان آن نیٹ ہارمونائزیشن کی تکمیل شامل تھی، جس کے نتیجے میں 7 کروڑ 40 لاکھ سے زائد صارفین دونوں نیٹ ورکس پر بغیر کسی رکاوٹ کے ایک مربوط کمیونٹی کے طور پر رابطہ قائم کرنے کے قابل ہو گئے۔ اس کامیابی کو یوفون اور ٹیلی نار پاکستان کی پہلی مشترکہ برانڈ مہم کے ذریعے بھی اجاگر کیا گیا، جس نے مشترکہ موبائل کاروبار کے حجم اور مضبوطی کو نمایاں کیا۔

2026 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کے 5G سپیکٹرم کی نیلامی میں نمایاں سپیکٹرم حاصل کرنے کے بعد پی ٹی ایم ایل نے دوسری سہ ماہی کے دوران 5G سروسز کے آغاز کے لیے اقدامات شروع کیے، جبکہ نیٹ ورک کے انضمام کا عمل بھی جاری رہا۔ اضافی سپیکٹرم اور جاری انضمام کمپنی کے نیٹ ورک کی استعداد، کوریج اور جدید ترین کنیکٹیویٹی کی فراہمی کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

2026 کی پہلی ششماہی کے دوران ڈیجیٹلائزیشن کمپنی کی اہم ترجیح رہی، جس کے تحت ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، شراکت داریوں، سیلف سروس سہولیات اور صارفین کی سہولت اور بہتری پر مرکوز اقدامات میں سرمایہ کاری کا سلسلہ جاری رکھا گیا۔ ڈیجیٹل ری چارج کی شرح 59 فیصد تک پہنچ گئی، جبکہ’ مائی ٹیلی نار‘ اور ’یو پی ٹی سی ایل‘ ایپس کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد میں بالترتیب 10 فیصد اور 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments

200 حروف