BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-1.2%)
KSE100 Decreased By (-0.63%)
KSE30 Decreased By (-0.64%)
BAFL 57.30 Increased By ▲ 0.18 (0.32%)
BIPL 27.10 Decreased By ▼ -0.37 (-1.35%)
BOP 33.38 Decreased By ▼ -0.57 (-1.68%)
CNERGY 10.93 Decreased By ▼ -0.02 (-0.18%)
DFML 18.10 Decreased By ▼ -0.10 (-0.55%)
DGKC 208.88 Decreased By ▼ -4.45 (-2.09%)
FABL 99.95 Decreased By ▼ -1.01 (-1%)
FCCL 54.99 Decreased By ▼ -0.86 (-1.54%)
FFL 16.15 Decreased By ▼ -0.06 (-0.37%)
GGL 24.80 Decreased By ▼ -0.28 (-1.12%)
HBL 303.40 Decreased By ▼ -3.44 (-1.12%)
HUBC 220.70 Decreased By ▼ -2.31 (-1.04%)
HUMNL 10.48 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 7.31 Decreased By ▼ -0.08 (-1.08%)
LOTCHEM 27.36 Decreased By ▼ -0.34 (-1.23%)
MLCF 95.85 Decreased By ▼ -1.06 (-1.09%)
OGDC 317.90 Decreased By ▼ -3.10 (-0.97%)
PAEL 42.75 Decreased By ▼ -0.44 (-1.02%)
PIBTL 16.45 Decreased By ▼ -0.28 (-1.67%)
PIOC 280.00 Decreased By ▼ -7.58 (-2.64%)
PPL 218.79 Decreased By ▼ -4.05 (-1.82%)
PRL 58.00 Decreased By ▼ -1.15 (-1.94%)
SNGP 102.70 Decreased By ▼ -1.16 (-1.12%)
SSGC 25.65 Decreased By ▼ -0.31 (-1.19%)
TELE 8.40 Decreased By ▼ -0.16 (-1.87%)
TPLP 12.80 Increased By ▲ 0.04 (0.31%)
TRG 60.60 Increased By ▲ 0.21 (0.35%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.09 (-0.88%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.02 (-1.64%)
دنیا

صومالیہ سرحد کے قریب الشباب کے مشتبہ حملے میں کینیا کے پانچ سکیورٹی اہلکار ہلاک

  • منگل کو دوپہر کے وقت ایس او جی الونگو کی گشتی ٹیم کا وانتے ڈیم کے علاقے میں الشباب جنگجوؤں سے آمنا سامنا ہوا
شائع اپ ڈیٹ

پولیس کے مطابق صومالیہ کی سرحد کے قریب کینیا کے ضلع مانڈیرا میں مشتبہ شدت پسند تنظیم الشباب کے ساتھ جھڑپ میں پانچ کینیائی سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

الشباب کئی برسوں سے صومالیہ کی مرکزی حکومت کا تختہ الٹنے اور اپنے سخت گیر شریعت کے نظریے پر مبنی نظام نافذ کرنے کے لیے مسلح کارروائیاں کر رہی ہے۔

پولیس نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ منگل کو دوپہر کے وقت ایس او جی الونگو کی گشتی ٹیم کا وانتے ڈیم کے علاقے میں الشباب جنگجوؤں سے آمنا سامنا ہوا۔

پولیس کے مطابق جھڑپ کے بعد شدت پسندوں کی تلاش اور تعاقب جاری ہے۔ مزید بتایا گیا کہ علاقے میں بھیجی گئی کمک کی ایک ٹیم کی گاڑی بارودی سرنگ (آئی ای ڈی) سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک بکتر بند گاڑی تباہ ہوگئی، تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

الشباب اس سرحدی خطے میں اکثر حملے کرتی رہتی ہے اور اس کے حملوں کا نشانہ سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ عام شہری بھی بنتے ہیں۔ پولیس کے مطابق رواں سال جنوری میں الشباب نے قریبی ضلع گاریسا میں ایک مقامی سربراہ اور ایک استاد کو بھی قتل کر دیا تھا۔

Comments

200 حروف