BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط

  • کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 277.85 روپے پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 277.85 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ پیر کو مقامی کرنسی 277.86 روپے پر بند ہوئی تھی۔

مزید برآں ڈالر منگل کو ایک ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب مستحکم رہا کیونکہ سرمایہ کار فیڈرل ریزرو کے آئندہ اجلاس میں شرحِ سود میں اضافے کے محدود مگر برقرار امکان کا جائزہ لے رہے تھے،اگرچہ تیل کی قیمتوں میں کمی نے مہنگائی سے متعلق بعض خدشات کو کم کردیا ہے۔

ڈالر انڈیکس 0.03 فیصد بڑھ کر 101.55 پر پہنچ گیا جب کہ یورو 0.01 فیصد کمی کے ساتھ 1.1366 ڈالر پر آگیا۔

جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر 0.05 فیصد اضافے کے ساتھ 163.82 ین پر پہنچ گیا جب کہ برطانوی پاؤنڈ 0.02 فیصد کمی کے ساتھ 1.3284 ڈالر پر آگیا۔

دریں اثنا منگل کو تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

برینٹ خام تیل کے فیوچر 0.54 ڈالر یا 0.6 فیصد کمی کے بعد 87.82 ڈالر فی بیرل پر آگئے۔

اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 0.66 ڈالر یا 0.8 فیصد کمی کے بعد 81.95 ڈالر فی بیرل رہی۔

تجارتی سیشن کے آغاز میں دونوں معاہدے ایک فیصد تک گرگئے تھے جو ایک ہفتے سے زائد عرصے کی کم ترین سطح تھی۔

Comments

200 حروف