واشنگٹن اوپن : فرٹز نے ہارڈ کورٹ پر 250 ویں فتح حاصل کر لی
- برطانیہ کے جیک ڈریپر بائیں بازو کی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے
عالمی نمبر 10 ٹیلر فرٹز نے واشنگٹن اوپن کے پہلے راؤنڈ میں بیلجیم کے زیزو برگز کو 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر ہارڈ کورٹ پر اپنی 250 ویں فتح حاصل کر لی۔
اپنے 11 ویں اے ٹی پی ٹائٹل کے تعاقب میں موجود امریکی تھرڈ سیڈ نے یہ مقابلہ محض 79 منٹ میں اپنے نام کیا۔ دوسری جانب برطانیہ کے جیک ڈریپر بائیں بازو کی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے، جن کی جگہ میکنزی میکڈونلڈ کو شامل کیا گیا۔اسی طرح جاپان کے 36 سالہ کیئی نشیکوری نے چین کے شانگ جونچینگ کو شکست دے کر 14 ماہ بعد اپنی پہلی اے ٹی پی وکٹری درج کی۔ فرانس کے ٹیرنس ایٹمین نے مقامی ہیرو فرانسس ٹیافو کو اپسیٹ شکست دی، جبکہ ڈیفینڈنگ چیمپئن الیکس ڈی مینور کا مقابلہ اسٹیفانوس سٹسپاس سے ہوگا۔
خواتین کے ایونٹ میں دفاعی چیمپئن لیلا فرنانڈیز اور لڈمیلا سیمسنووا نے اپنے میچز جیت لیے، جبکہ 46 سالہ وینس ولیمز نے ڈبلز میں کامیابی سے آغاز کیا۔


Comments