BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

ایران کا امریکہ کے ساتھ فی الوقت کسی قسم کے مذاکرات سے انکار

  • ڈپلومیٹک کوششیں ناکام ہونے کے بعد رواں ماہ کے آغاز میں ایران اور امریکہ میں کشیدگی دوبارہ شروع ہو گئی
شائع اپ ڈیٹ

ایران کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان حالیہ لڑائی رکنے کے باوجود وہ فی الوقت امریکہ کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات میں شامل نہیں ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ صلاح کار خطے کی موجودہ صورتِ حال سے متعلق امریکہ کی جانب سے ہمیں پیغامات پہنچا سکتے ہیں، لیکن اس وقت ہم امریکہ کے ساتھ کسی مذاکرات میں مشغول نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دعوے کہ ایران نے مذاکرات کی درخواست کی ہے، من گھڑت باتیں ہیں جو دوسرا فریق وقتاً فوقتاً پھیلاتا رہتا ہے۔

آبنائے ہرمز کے معاملے پر تعطل کے باعث سفارتی کوششیں ناکام ہونے کے بعد رواں ماہ کے آغاز میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی پھر سے شروع ہو گئی تھی۔تاہم دونوں فریقین کے درمیان 13 دن تک جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ہفتے کی صبح سے لڑائی میں وقفہ آیا ہے۔اسماعیل بقائی نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں اس کا رویہ ایک مافیا گینگ سے مشابہ رہا ہے جو کسی قانون یا قواعد کی پاسداری نہیں کرتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک امریکہ کا ایسا رویہ برقرار رہے گا، ہم کسی معقول عمل کے آغاز کے بارے میں امید نہیں رکھ سکتے۔

ایران آبنائے ہرمز کے انتظام و انصرام بشمول سروس فیس کی وصولی کا کنٹرول اپنے پاس رکھنے پر بضد ہے، جبکہ عمان کو ساحلی ریاست کے طور پر شامل رکھے ہوئے ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے حالیہ دنوں میں کئی جہازوں کو واپس موڑ دیا ہے، بشمول پیر کو موڑے گئے چھ جہازوں کے، جنہوں نے اسلامی جمہوریہ کی مقرر کردہ راہداری کے علاوہ آبنائے سے گزرنے کی کوشش کی تھی۔

پیر کو اسماعیل بقائی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق عمان کے ساتھ حالیہ بات چیت کا واشنگٹن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اسماعیل بقائی نے یہ بتاتے ہوئے کہ یہ آبی شاہراہ ”فی الحال بند ہے“، کہا کہ ان مذاکرات کا امریکہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ایران اور عمان کے درمیان ایک دوطرفہ معاملہ ہے اور جاری ہے۔

Comments

200 حروف