کاروبار اور معیشت
پاکستان بزنس فورم کا یومیہ پٹرولیم قیمتوں کا طریقہ کار واپس لینے کا مطالبہ
- روزانہ پیٹرولیم نرخوں میں اتار چڑھاؤ سے تجارتی سرگرمیاں، پیداواری لاگت کا تخمینہ اور کاروباری منصوبہ بندی شدید متاثر ہو رہی ہے، وزیر اعظم کو خط
پاکستان بزنس فورم (پی بی ایف) نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو خط لکھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا یومیہ تعین کرنے کا طریقہ کار فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اتار چڑھاؤ سے تجارتی سرگرمیاں، پیداواری لاگت کا تخمینہ اور کاروباری منصوبہ بندی شدید متاثر ہو رہی ہے، جبکہ مہنگائی کا نیا طوفان بھی آ گیا ہے۔ صرف پانچ دنوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے سے عوام اور معیشت پر ناقابل برداشت بوجھ پڑا ہے۔
پی بی ایف نے تجویز دی ہے کہ قیمتوں میں استحکام کے لیے پرانا اور شفاف طریقہ کار بحال کیا جائے، پیٹرولیم لیوی کو جی ایس ٹی کے مساوی کیا جائے اور او ایم سیز اور ڈیلرز کے مارجنز میں اضافے سے گریز کیا جائے۔


Comments