BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

چین سے 60,000 میٹرک ٹن پاکستانی چاول کے آرڈرز حاصل

*چین پاکستان کی چاول کی صنعت کے لیے اہم ترین اسٹریٹجک منڈیوں میں سے ایک ہے، جاوید جیلانی
شائع اپ ڈیٹ

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ریپ) کے چین کے دورے پر گئے وفد نے ایک اہم تجارتی کامیابی حاصل کرتے ہوئے گوانگژو اور شین ژین کے معروف چینی خریداروں سے پاکستان کے 60 ہزار میٹرک ٹن چاول کے برآمدی آرڈرز حاصل کر لیے ہیں۔

رائس ایکسپورٹرز نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ یہ کامیابی چینی مارکیٹ میں پاکستانی چاول کی بڑھتی ہوئی مانگ کی عکاس ہے اور پاکستانی چاول کے اعلیٰ معیار، منفرد خوشبو، مسابقتی قیمتوں اور قابلِ اعتماد فراہمی پر چینی درآمد کنندگان کے اعتماد کو مزید تقویت دیتی ہے۔

سینئر وائس چیئرمین جاوید جیلانی کی قیادت میں وفد نے چین کے بڑے چاول درآمد کنندگان، ڈسٹری بیوٹرز اور تاجروں کے ساتھ انتہائی نتیجہ خیز کاروباری (بی ٹو بی) ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں نے پاکستان کی اعلیٰ معیار کی باسمتی اور نان باسمتی چاول کی اقسام کو مؤثر انداز میں متعارف کرانے کے ساتھ دوطرفہ تجارت کے فروغ اور طویل مدتی تجارتی شراکت داری کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا۔

جاوید جیلانی نے اس دورے کے کامیاب اختتام کو چاول کی برآمدی شعبے کے لیے ایک تاریخی کامیابی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ 60 ہزار میٹرک ٹن چاول کے برآمدی آرڈرز کا حصول اس بات کا ثبوت ہے کہ بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستانی چاول کے فروغ اور چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے ریپ کی مسلسل کوششیں مؤثر ثابت ہورہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان کی چاول کی صنعت کے لیے اہم ترین اسٹریٹجک منڈیوں میں سے ایک ہے۔ انہو نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس نوعیت کے اقدامات نہ صرف پاکستان کی چاول کی برآمدات میں نمایاں اضافہ کریں گے بلکہ دونوں دوست ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو بھی مزید فروغ دیں گے۔

چیئرمین رفیق سلیمان نے کہا کہ پاکستانی چاول نے اپنے غیر معمولی معیار، بھرپور خوشبو، یکسانیت اور بہترین قدر کی وجہ سے چینی صارفین میں شاندار ساکھ بنائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی خریداروں کے ساتھ مسلسل رابطے اور تجارتی فروغ کی باقاعدہ سرگرمیاں پاکستان کو عالمی چاول کی تجارت میں اپنی موجودگی اور مارکیٹ کا حصہ مزید بڑھانے کے قابل بنائیں گی۔

Comments

200 حروف