BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط ہوگیا

  • کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 277.91 روپے پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپیہ اپنی بہتری کا سلسلہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 277.91 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ منگل کو منگل کو مقامی کرنسی امریکی ڈالر کے مقابلے میں 277.92 روپے پر بند ہوئی تھی۔

دریں اثنا بدھ کو بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں اور امریکی ٹریژری ییلڈ نے ڈالر کو مزید مضبوط کردیا جس کی وجہ سے ین تقریباً چار دہائیوں کی کم ترین سطح کے قریب منڈلاتا رہا اور تاجر ممکنہ جاپانی مداخلت کے حوالے سے شدید تشویش میں مبتلا رہے۔

گزشتہ شب امریکی ڈالر نے بیشتر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں نمایاں مضبوطی حاصل کی جس کے باعث یورو عارضی طور پر 1.14 ڈالر سے بھی نیچے چلا گیا۔ بعد ازاں ڈالر اپنی مضبوط پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہا جبکہ امریکی افواج نے ایران پر مسلسل گیارہویں رات بھی حملے جاری رکھے۔

کامن ویلتھ بینک آف آسٹریلیا کی کرنسی حکمتِ عملی کی ماہر سمارا حمود نے کہا کہ اگر مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی برقرار رہی تو محفوظ سرمایہ کاری کی حیثیت اور تیل کی قیمتوں سے اس کے عمومی مثبت تعلق کے باعث امریکی ڈالر کو مزید تقویت ملنے کا امکان ہے۔

یورو کی قدر آخری اطلاعات تک 1.1401 ڈالر رہی جبکہ آسٹریلوی ڈالر 70 امریکی سینٹ کی سطح کے قریب برقرار رہا اور نیوزی لینڈ ڈالر 0.5825 ڈالر کی اپنی 200 روزہ موونگ ایوریج سے کچھ اوپر ٹریڈ کرتا رہا۔

دوسری جانب برطانوی پاؤنڈ بھی دباؤ کا شکار رہا اور 200 روزہ موونگ ایوریج سے نیچے پھسل کر 1.3385 ڈالر تک آ گیا کیونکہ سرمایہ کار اس بات کا جائزہ لے رہے تھے کہ برطانیہ کے نئے وزیرِ خزانہ جان ہیلی حکومتی اخراجات کے لیے مالی وسائل کیسے فراہم کریں گے۔

Comments

200 حروف