BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-1.31%)
KSE100 Decreased By (-0.7%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 56.50 Decreased By ▼ -0.37 (-0.65%)
BIPL 24.75 Decreased By ▼ -0.21 (-0.84%)
BOP 30.14 Decreased By ▼ -0.21 (-0.69%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.99 Decreased By ▼ -4.46 (-2.32%)
FABL 93.90 Decreased By ▼ -0.24 (-0.25%)
FCCL 52.15 Decreased By ▼ -0.64 (-1.21%)
FFL 14.50 Decreased By ▼ -0.22 (-1.49%)
GGL 19.19 Decreased By ▼ -0.37 (-1.89%)
HBL 303.50 Decreased By ▼ -2.60 (-0.85%)
HUBC 199.40 Decreased By ▼ -2.02 (-1%)
HUMNL 9.90 Decreased By ▼ -0.26 (-2.56%)
KEL 6.05 Decreased By ▼ -0.04 (-0.66%)
LOTCHEM 26.35 Decreased By ▼ -0.11 (-0.42%)
MLCF 91.30 Decreased By ▼ -1.86 (-2%)
OGDC 313.75 Decreased By ▼ -2.98 (-0.94%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.72 Increased By ▲ 0.04 (0.27%)
PIOC 240.45 Decreased By ▼ -2.76 (-1.13%)
PPL 221.70 Decreased By ▼ -5.21 (-2.3%)
PRL 91.32 Decreased By ▼ -1.70 (-1.83%)
SNGP 90.81 Decreased By ▼ -1.03 (-1.12%)
SSGC 23.29 Decreased By ▼ -0.52 (-2.18%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.70 Decreased By ▼ -0.27 (-2.08%)
TRG 55.90 Decreased By ▼ -0.66 (-1.17%)
UNITY 8.03 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

پٹرولیم قیمتوں میں روزانہ ردوبدل، کاٹی نے خدشات ظاہر کردیے

  • پاکستان کا برآمدی شعبہ اپنی مسابقتی صلاحیت کھو سکتا ہے، صدر اکرام راجپوت
شائع اپ ڈیٹ

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ تعین سے معاشی استحکام کے بجائے غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوگا جس کے باعث کاروباری منصوبہ بندی مزید مشکل ہو جائے گی۔

کاٹی کے صدر محمد اکرام راجپوت نے خبردار کیا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے (ایس ایم ایز) کو انتظامی اور مالی دباؤ کا زیادہ سامنا کرنا پڑے گا جبکہ ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس شعبے سب سے زیادہ متاثر ہونے والوں میں شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مال برداری کے کرایوں، کنٹینر سروسز، خام مال اور تیار مصنوعات کی نقل و حمل کے اخراجات میں روزانہ کی بنیاد پر اتار چڑھاؤ آئے گا جس سے سپلائی چین متاثر ہوگی اور بالآخر ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزید خبردار کیا کہ پاکستان کا برآمدی شعبہ اپنی مسابقتی صلاحیت کھو سکتا ہے کیونکہ کاروباری اداروں کے لیے پیداواری لاگت کا درست اندازہ لگانا مشکل ہو جائے گا جبکہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی کمزور پڑ سکتا ہے جس سے نئی سرمایہ کاری کی رفتار متاثر ہوگی۔

انہوں نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات اور توانائی کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر نظرثانی کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ یہ اقدام معاشی استحکام مضبوط کرنے کے بجائے صنعت، تجارت، ٹرانسپورٹ اور صارفین کے لیے غیر یقینی صورتحال پیدا کرے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف