BR100 Increased By (1.75%)
BR30 Increased By (1.81%)
KSE100 Increased By (1.62%)
KSE30 Increased By (1.61%)
BAFL 57.85 Increased By ▲ 0.82 (1.44%)
BIPL 27.33 Increased By ▲ 0.52 (1.94%)
BOP 34.19 Increased By ▲ 0.47 (1.39%)
CNERGY 9.66 Increased By ▲ 0.09 (0.94%)
DFML 18.67 Increased By ▲ 0.34 (1.85%)
DGKC 213.50 Increased By ▲ 6.70 (3.24%)
FABL 100.67 Increased By ▲ 1.70 (1.72%)
FCCL 54.22 Increased By ▲ 2.34 (4.51%)
FFL 16.84 Increased By ▲ 0.15 (0.9%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.52 (2.21%)
HBL 308.81 Increased By ▲ 5.49 (1.81%)
HUBC 221.81 Increased By ▲ 4.29 (1.97%)
HUMNL 10.90 Increased By ▲ 0.05 (0.46%)
KEL 7.60 Increased By ▲ 0.17 (2.29%)
LOTCHEM 30.35 Decreased By ▼ -0.23 (-0.75%)
MLCF 98.16 Increased By ▲ 2.49 (2.6%)
OGDC 323.36 Increased By ▲ 2.37 (0.74%)
PAEL 42.29 Increased By ▲ 0.91 (2.2%)
PIBTL 16.88 Increased By ▲ 0.11 (0.66%)
PIOC 285.00 Increased By ▲ 22.15 (8.43%)
PPL 224.73 Increased By ▲ 0.53 (0.24%)
PRL 41.50 Increased By ▲ 0.10 (0.24%)
SNGP 110.25 Increased By ▲ 6.12 (5.88%)
SSGC 29.40 Increased By ▲ 0.99 (3.48%)
TELE 9.00 Increased By ▲ 0.31 (3.57%)
TPLP 12.77 Increased By ▲ 0.64 (5.28%)
TRG 60.45 Increased By ▲ 2.82 (4.89%)
UNITY 10.28 Increased By ▲ 0.57 (5.87%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.04 (3.23%)
دنیا

بھارت کے مذہبی رتھ میلے میں بھگدڑ، ایک ہلاک اور 100 افراد زخمی

  • بھارت میں بڑے عوامی اجتماعات کے دوران بھگدڑ کے واقعات معمول ہیں، کیونکہ حفاظتی انتظامات اور ضوابط کو اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے
شائع اپ ڈیٹ

بھارت میں حکام کے مطابق مشرقی ریاست اوڈیشہ کے شہر پوری میں جمعرات کو مشہور رتھ میلے کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم ایک شخص ہلاک جبکہ تقریباً 100 افراد کو اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

ہزاروں عقیدت مند سالانہ جگن ناتھ رتھ یاترا میں شرکت کے لیے جگن ناتھ مندر پہنچے تھے۔ یہ تہوار بھارت کے سب سے بڑے اور مقدس مذہبی میلوں میں شمار ہوتا ہے۔ گزشتہ سال بھی اسی میلے کے دوران بھگدڑ میں تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

میلے میں تعینات پولیس افسر سومیندر پریہ درشی نے بتایا کہ ایک شخص دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے افسر اوما شنکر داس کے مطابق تقریباً 100 افراد کو سانس لینے میں دشواری کی شکایت پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریاست اوڈیشہ کی پولیس نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ امدادی کارکنوں نے عقیدت مندوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد اور آکسیجن فراہم کی۔

بھارت میں بڑے عوامی اور مذہبی اجتماعات کے دوران بھگدڑ کے واقعات عام ہیں، کیونکہ ایسے مواقع پر حفاظتی ضوابط اور انتظامات کو اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔

گزشتہ سال جنوری میں ریاست اتر پردیش میں منعقد ہونے والے مہا کمبھ میلے کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 39 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Comments

200 حروف