BR100 Increased By (1.42%)
BR30 Increased By (1.24%)
KSE100 Increased By (1.02%)
KSE30 Increased By (1.18%)
BAFL 57.18 Increased By ▲ 0.79 (1.4%)
BIPL 26.75 Increased By ▲ 0.19 (0.72%)
BOP 33.78 Increased By ▲ 0.73 (2.21%)
CNERGY 9.60 Decreased By ▼ -0.08 (-0.83%)
DFML 18.48 Increased By ▲ 0.32 (1.76%)
DGKC 207.00 Increased By ▲ 2.99 (1.47%)
FABL 99.00 Increased By ▲ 2.03 (2.09%)
FCCL 51.84 Increased By ▲ 0.93 (1.83%)
FFL 16.66 Increased By ▲ 0.10 (0.6%)
GGL 23.31 Increased By ▲ 0.54 (2.37%)
HBL 303.20 Increased By ▲ 5.16 (1.73%)
HUBC 216.90 Increased By ▲ 0.47 (0.22%)
HUMNL 10.93 Increased By ▲ 0.23 (2.15%)
KEL 7.44 Decreased By ▼ -0.08 (-1.06%)
LOTCHEM 30.58 Increased By ▲ 0.24 (0.79%)
MLCF 95.78 Increased By ▲ 2.46 (2.64%)
OGDC 320.70 Increased By ▲ 1.20 (0.38%)
PAEL 41.40 Increased By ▲ 0.34 (0.83%)
PIBTL 16.70 Increased By ▲ 0.25 (1.52%)
PIOC 262.50 Increased By ▲ 5.49 (2.14%)
PPL 223.49 Increased By ▲ 0.91 (0.41%)
PRL 41.55 Decreased By ▼ -0.50 (-1.19%)
SNGP 104.40 Decreased By ▼ -0.10 (-0.1%)
SSGC 28.50 Increased By ▲ 0.12 (0.42%)
TELE 8.71 Increased By ▲ 0.08 (0.93%)
TPLP 12.13 Increased By ▲ 1.10 (9.97%)
TRG 57.70 Decreased By ▼ -1.11 (-1.89%)
UNITY 9.68 Increased By ▲ 0.08 (0.83%)
WTL 1.25 Increased By ▲ 0.02 (1.63%)
پاکستان

پنجاب میں سرکاری گندم کا اجراء، نرخ 3800 روپے من مقرر

  • سال کے آخر میں ممکنہ قلت سے بچنے کے لیے گندم درآمد کرنے کا بروقت فیصلہ کیا جائے، فلور ملز ایسوسی ایشن
شائع اپ ڈیٹ

حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں گندم، آٹے اور روٹی کی قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے اپنے سرکاری ذخائر سے 3,800 روپے فی 40 کلوگرام کے حساب سے گندم کے اجراء کا اعلان کیا ہے جبکہ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پی ایف ایم اے) نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے، تاہم حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اس سال کے آخر میں ممکنہ قلت سے بچنے کے لیے گندم درآمد کرنے کا بروقت فیصلہ بھی کرے۔

ڈائریکٹر جنرل فوڈ پنجاب امجد حفیظ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر گندم کا سرکاری اجراء شروع کر دیا گیا ہے اور قیمت 3,800 روپے فی 40 کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ اس قیمت میں مزید کمی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے بھر میں گندم کی وافر دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان ایگریکلچرل سٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) سے دس لاکھ میٹرک ٹن گندم پنجاب محکمہ خوراک کو منتقل کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی صورت میں گندم، آٹے اور روٹی کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے دیا جائے اور ان بنیادی غذائی اشیاء کو عام لوگوں، خاص طور پر کم آمدنی والے گھرانوں کی قوت خرید کے اندر رہنا چاہیے۔

ڈی جی فوڈ نے کہا کہ گندم کے سرکاری ذخائر کا اجراء ایک جامع حکمت عملی کے تحت جاری رہے گا جبکہ مارکیٹ میں قیمتوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

دریں اثنا پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا نے پنجاب حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پورے پنجاب میں گندم 4,300 سے 4,500 روپے فی من فروخت ہو رہی ہے جس کی وجہ سے آٹے کی پیداواری لاگت بڑھ رہی ہے اور آٹے و روٹی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

عاصم رضا نے مزید کہا کہ سرکاری گندم کے ذخائر کے اجراء اور مصنوعی قلت کے خاتمے سے آٹے اور روٹی کی قیمتوں کو نیچے لانے میں مدد ملے گی جس سے صارفین کو ریلیف ملے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف