BR100 Decreased By (-1.03%)
BR30 Decreased By (-1.24%)
KSE100 Decreased By (-0.87%)
KSE30 Decreased By (-0.86%)
BAFL 58.51 Decreased By ▼ -0.12 (-0.2%)
BIPL 27.72 Decreased By ▼ -0.48 (-1.7%)
BOP 35.32 Decreased By ▼ -0.78 (-2.16%)
CNERGY 10.22 Increased By ▲ 0.53 (5.47%)
DFML 19.47 Decreased By ▼ -0.34 (-1.72%)
DGKC 219.15 Decreased By ▼ -5.34 (-2.38%)
FABL 99.80 Decreased By ▼ -1.83 (-1.8%)
FCCL 54.60 Decreased By ▼ -1.28 (-2.29%)
FFL 17.30 Decreased By ▼ -0.28 (-1.59%)
GGL 24.75 Decreased By ▼ -0.26 (-1.04%)
HBL 312.79 Decreased By ▼ -0.99 (-0.32%)
HUBC 223.97 Decreased By ▼ -3.08 (-1.36%)
HUMNL 11.06 Decreased By ▼ -0.10 (-0.9%)
KEL 7.94 Decreased By ▼ -0.16 (-1.98%)
LOTCHEM 32.12 Increased By ▲ 0.66 (2.1%)
MLCF 101.65 Decreased By ▼ -2.59 (-2.48%)
OGDC 334.28 Increased By ▲ 0.15 (0.04%)
PAEL 43.78 Decreased By ▼ -1.25 (-2.78%)
PIBTL 17.70 Decreased By ▼ -0.27 (-1.5%)
PIOC 271.00 Decreased By ▼ -1.59 (-0.58%)
PPL 233.49 Decreased By ▼ -3.06 (-1.29%)
PRL 43.57 Increased By ▲ 1.50 (3.57%)
SNGP 111.15 Decreased By ▼ -1.25 (-1.11%)
SSGC 30.57 Decreased By ▼ -0.26 (-0.84%)
TELE 9.09 Decreased By ▼ -0.08 (-0.87%)
TPLP 12.20 Decreased By ▼ -0.42 (-3.33%)
TRG 64.59 Decreased By ▼ -0.99 (-1.51%)
UNITY 10.07 Decreased By ▼ -0.19 (-1.85%)
WTL 1.30 Decreased By ▼ -0.02 (-1.52%)
کاروبار اور معیشت

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی سے تیل مہنگا، سونا دباؤ کا شکار

*اسپاٹ گولڈ 1.5 فیصد گر کر 4,059.11 ڈالر فی اونس پر آ گیا
شائع اپ ڈیٹ

سونے کی قیمتوں میں پیر کو 1 فیصد سے زائد کی گراوٹ دیکھی گئی، اس کی وجہ آبنائے ہرمز کی بندش کے خدشات کے باعث تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہے جس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے پیدا ہونے والے افراطِ زر کے دباؤ سے نمٹنے کے لیے شرحِ سود میں اضافے کی توقعات کو دوبارہ زندہ کردیا ہے۔

اسپاٹ گولڈ 03:56 جی ایم ٹی تک 1.5 فیصد گر کر 4,059.11 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔ اگست میں ڈلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز میں 1.1 فیصد کمی ہوئی اور یہ 4,067.10 ڈالر پر ٹریڈ کررہے تھے۔

امریکی اور ایرانی افواج نے ایک دوسرے پر میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملے کیے جب کہ اتوار کو تہران نے خلیجی ممالک میں واقع امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور اعلان کیا کہ اس نے ایک بار پھر عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم آبنائے ہرمز کو بند کر دیا ہے۔

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں تقریباً 4 فیصد اضافہ ہوا جب کہ ڈالر اور امریکی ٹریژری ییلڈز بھی بلند ہو گئیں۔ دوسری جانب ایشیائی شیئر بازاروں میں مندی دیکھی گئی۔

اے بی سی ریفائنری میں ادارہ جاتی منڈیوں کے عالمی سربراہ نکولس فریپل نے کہا کہ خلیجی خطے میں جب بھی تشدد یا جنگی کشیدگی بڑھتی ہے سونے کی قیمتوں پر دباؤ آ جاتا ہے۔

بعد ازاں دن کے دوران فیڈرل ریزرو کی نائب چیئر مشل باؤمن اور گورنر کرسٹوفر والر سمیت دیگر پالیسی سازوں کے بیانات بھی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز رہیں گے کیونکہ ان سے یہ اندازہ لگانے میں مدد مل سکتی ہے کہ بڑھتے ہوئے مہنگائی کے دباؤ نے شرحِ سود میں اضافے سے متعلق مرکزی بینک کے مؤقف کو کس حد تک متاثر کیا ہے۔

سی ایم ای فیڈ واچ ٹول کے مطابق اس وقت تاجروں کی جانب سے ستمبر میں امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرحِ سود میں اضافے کے 72 فیصد امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں جو گزشتہ ہفتے تقریباً 63 فیصد تھے۔

دوسری جانب قیمتی دھاتوں کی مارکیٹ میں اسپاٹ چاندی 2.9 فیصد کمی کے ساتھ 58.14 ڈالر فی اونس پر آ گئی جبکہ پلاٹینم 1.8 فیصد گر کر 1,598.48 ڈالر اور پیلیڈیم 2.3 فیصد کمی کے بعد 1,247.27 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔

Comments

200 حروف