BR100 Increased By (0.64%)
BR30 Increased By (0.68%)
KSE100 Increased By (0.54%)
KSE30 Increased By (0.62%)
BAFL 58.63 Decreased By ▼ -0.13 (-0.22%)
BIPL 28.20 Increased By ▲ 0.19 (0.68%)
BOP 36.10 Increased By ▲ 0.14 (0.39%)
CNERGY 9.69 Increased By ▲ 0.29 (3.09%)
DFML 19.81 Increased By ▲ 0.03 (0.15%)
DGKC 224.49 Increased By ▲ 1.19 (0.53%)
FABL 101.63 Increased By ▲ 0.31 (0.31%)
FCCL 55.88 Increased By ▲ 0.41 (0.74%)
FFL 17.58 Increased By ▲ 0.10 (0.57%)
GGL 25.01 Increased By ▲ 0.20 (0.81%)
HBL 313.78 Increased By ▲ 4.89 (1.58%)
HUBC 227.05 Increased By ▲ 0.12 (0.05%)
HUMNL 11.16 Increased By ▲ 0.05 (0.45%)
KEL 8.10 Increased By ▲ 0.16 (2.02%)
LOTCHEM 31.46 Increased By ▲ 1.03 (3.38%)
MLCF 104.24 Increased By ▲ 1.47 (1.43%)
OGDC 334.13 Increased By ▲ 0.58 (0.17%)
PAEL 45.03 Decreased By ▼ -0.04 (-0.09%)
PIBTL 17.97 Decreased By ▼ -0.05 (-0.28%)
PIOC 272.59 Increased By ▲ 0.75 (0.28%)
PPL 236.55 Increased By ▲ 0.93 (0.39%)
PRL 42.07 Increased By ▲ 0.22 (0.53%)
SNGP 112.40 Decreased By ▼ -1.83 (-1.6%)
SSGC 30.83 Decreased By ▼ -0.24 (-0.77%)
TELE 9.17 Increased By ▲ 0.17 (1.89%)
TPLP 12.62 Decreased By ▼ -0.05 (-0.39%)
TRG 65.58 Increased By ▲ 0.41 (0.63%)
UNITY 10.26 Increased By ▲ 0.06 (0.59%)
WTL 1.32 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

اڑان پاکستان 2035 تک ایک ٹریلین ڈالر معیشت کا روڈ میپ ہے، احسن اقبال

  • پائیدار ترقی کے لیے مسلسل اصلاحات اور طویل المدتی قومی حکمت عملی ناگزیر ہے، وفاقی وزیر
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے معاشی بحالی، قومی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی بدولت مواقع کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے، تاہم پائیدار ترقی کے لیے مسلسل اصلاحات اور طویل المدتی قومی حکمت عملی ناگزیر ہے۔

رائس یونیورسٹی میں طلبہ، اساتذہ، محققین اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیاب تکمیل نے پاکستان کی اسٹرٹیجک صلاحیت، قومی یکجہتی اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا، جس سے ملک کے استحکام پر اعتماد مزید مضبوط ہوا اور سرمایہ کاری و پائیدار معاشی ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس آپریشن نے عالمی برادری کے سامنے بھارت کی جارحیت کو بے نقاب کیا، جبکہ پاکستان نے خطے میں امن و سلامتی کے لیے ذمہ دارانہ اور متوازن طرزِ عمل اپنایا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور قابلِ اعتماد عالمی شراکت دار کے طور پر دوبارہ ابھرا ہے، جو تصادم کے بجائے مذاکرات اور تعاون کو ترجیح دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑی عالمی طاقتوں اور خطے کے ممالک کے ساتھ متوازن سفارت کاری نے پاکستان کے بین الاقوامی تشخص کو مضبوط کیا اور نئے اقتصادی شراکت داری کے مواقع پیدا کیے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ اڑان پاکستان محض ایک اقتصادی پروگرام نہیں بلکہ قومی تبدیلی کا مشن ہے، جس کا مقصد پاکستان کو کھپت پر مبنی معیشت سے پیداواری اور اختراع پر مبنی معیشت میں تبدیل کرنا، کم قدر برآمدات سے زیادہ قدر والی صنعتوں کی طرف منتقل کرنا اور بیرونی امداد پر انحصار کے بجائے سرمایہ کاری اور مسابقت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے 2035 تک پاکستان کو ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے حکومتی ہدف کا اعادہ کرتے ہوئے سمندر پار پاکستانیوں، جامعات اور نوجوان پیشہ ور افراد پر زور دیا کہ وہ ملک کی پائیدار اور جامع ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

بعد ازاں احسن اقبال نے ہیوسٹن کی جناح لائبریری میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کی 150ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 2026 کو قائداعظم کا سال قرار دیا ہے تاکہ بانیانِ پاکستان کی قیادت، نظریات اور قومی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا سکے اور ان کے اصولوں کو نئی نسل تک منتقل کیا جا سکے۔

Comments

200 حروف