کاروبار اور معیشت
پٹرول 13.18، ڈیزل 13.80 روپے مزید مہنگا
- پٹرول کی نئی قیمت 310.71 روپے فی لٹر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
وفاقی حکومت نے آئندہ ہفتے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 310.71 روپے فی لٹر ہوگئی۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 13 روپے 80 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لٹر ہوگئی ۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 11 جولائی (آج ) سے ہوگیا ہے۔
گزشتہ نظرثانی میں وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لٹر 1.97 روپے کی کمی کی تھی جس کے بعد اس وقت پٹرول 297.53 روپے فی لٹر اور ڈیزل 309.50 روپے فی لٹر پر فروخت ہو رہا تھا۔


Comments