BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

این بی پی اور ون لنک کے اشتراک سے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کیلئے بینک ایکٹیویشن سیشن کا انعقاد

  • سیشن میں این بی پی ڈیبٹ کارڈز سے متعلق جامع معلومات فراہم کی گئیں
شائع اپ ڈیٹ

نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے ون لنک کے اشتراک سے اپنے ہیڈ آفس کراچی میں بینک ایکٹیویشن سیشن کا انعقاد کیا جس میں بینک کی سینئر قیادت اور کراچی ریجن کی ٹیموں نے شرکت کی۔ سیشن کا مقصد ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے قومی ایجنڈے سے متعلق آگاہی کو فروغ دینا تھا۔

اس سیشن میں این بی پی ڈیبٹ کارڈز سے متعلق جامع معلومات فراہم کی گئیں جن میں ان کی تمام سہولتوں، فوائد اور استعمال کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا۔ اس بات پر خاص طور پر روشنی ڈالی گئی کہ کارڈ کے ذریعے کی گئی ادائیگیاں کس طرح صارفین کے لیے سہولت میں اضافہ اور وسیع پیمانے پر ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ میں کردار ادا کرسکتی ہیں۔

نیشنل بینک آف پاکستان کے گروپ چیف ڈیجیٹل بینکنگ عدنان ناصر نے کہا کہ این بی پی اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کا فروغ مالی شمولیت اور قومی اقتصادی ترقی کی بنیاد ہے۔ بینک ایکٹیویشن سیشنز کے ذریعے ہماری ٹیمیں نہ صرف جدید ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام سے موثر انداز میں ہم آہنگ ہوں گی بلکہ اس وژن کو صارفین کے روزمرہ بینکاری تجربے کا عملی حصہ بھی بناسکیں گی۔

ون لنک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نجیب اگروالا نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو مزید مستحکم بنانے کے لیے این بی پی کے ساتھ اشتراک اہمیت کا حامل ہے۔ ون لنک اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایسے پائیدار انفرااسٹرکچر اور ادارہ جاتی استعداد کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے جو ملک میں نقدی سے پاک معیشت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے۔

سیشن میں دونوں اداروں کے اعلیٰ عہدیداران بشمول گروپ چیف آپریشنز فیصل احمد، قائم مقام گروپ چیف ریٹیل بینکنگ ظہیر خورشید، قائم مقام گروپ چیف انفارمیشن ٹیکنالوجی اوصاف احمد سمیت این بی پی کے ہیڈ آفس، ریجنل دفاتر اور کراچی ریجن کی ٹیموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور این بی پی ملک بھر کے صارفین کو محفوظ وآسان ادائیگی کے حل کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف