کھیل
انگلینڈ کو ہالینڈ کی سپلائی لائنیں کاٹنی ہوں گی، مورگن روجرز کا مشورہ
- ہالینڈ کو روکنے کے سوال پر انگلینڈ کے مڈفیلڈر مورگن روجرز کا قہقہہ
ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں انگلینڈ اور سیمی فائنل کے درمیان دنیا کے خطرناک ترین اسٹرائیکر ارلنگ ہالینڈ حائل ہیں، جو ٹورنامنٹ میں اب تک 7 گول کر چکے ہیں۔
مڈفیلڈر مورگن روجرز نے ہالینڈ کو روکنے کے سوال پر ہنستے ہوئے کہا کیا کسی نے انہیں کبھی روکا ہے؟ ہم کوشش کریں گے۔ وہ اتنے خطرناک ہیں کہ ہمیں ان تک گیند کی رسائی کو روکنا ہوگا۔روجرز نے آرسنل کے مارٹن اوڈیگارڈ کو بھی ایک بڑا خطرہ قرار دیا۔
میکسیکو کے خلاف 10 کھلاڑیوں کے ساتھ سنسنی خیز فتح کے بعد انگلش ٹیم تھکن کا شکار ہے لیکن تھامس ٹوچل کی زیرِ نگرانی وہ اگلے چیلنج کے لیے پرعزم ہیں۔ ٹیم کے لیے خوش آئند بات زخمی مڈفیلڈر جارڈن ہینڈرسن کی واپسی ہے، جنہیں روجرز نے اسکواڈ کی دھڑکن قرار دیا۔ دوسری طرف انگلش مداحوں میں میچز کے بعد اویسس کا گانا گانے کی نئی روایت بھی زور پکڑ رہی ہے۔


Comments