BR100 Decreased By (-0.7%)
BR30 Decreased By (-0.59%)
KSE100 Decreased By (-0.64%)
KSE30 Decreased By (-0.82%)
BAFL 61.80 Decreased By ▼ -0.33 (-0.53%)
BIPL 29.29 Increased By ▲ 0.87 (3.06%)
BOP 37.42 Increased By ▲ 0.29 (0.78%)
CNERGY 8.51 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
DFML 20.19 Decreased By ▼ -0.33 (-1.61%)
DGKC 233.50 Decreased By ▼ -0.48 (-0.21%)
FABL 103.70 Decreased By ▼ -0.48 (-0.46%)
FCCL 57.91 Decreased By ▼ -0.72 (-1.23%)
FFL 17.92 Decreased By ▼ -0.18 (-0.99%)
GGL 26.05 Decreased By ▼ -0.38 (-1.44%)
HBL 319.49 Increased By ▲ 1.34 (0.42%)
HUBC 233.60 Decreased By ▼ -2.05 (-0.87%)
HUMNL 11.20 Decreased By ▼ -0.05 (-0.44%)
KEL 8.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.24%)
LOTCHEM 30.68 Increased By ▲ 0.12 (0.39%)
MLCF 107.10 Decreased By ▼ -2.41 (-2.2%)
OGDC 343.49 Decreased By ▼ -5.23 (-1.5%)
PAEL 47.23 Increased By ▲ 0.51 (1.09%)
PIBTL 18.71 Decreased By ▼ -0.15 (-0.8%)
PIOC 281.99 Decreased By ▼ -4.22 (-1.47%)
PPL 247.25 Decreased By ▼ -5.41 (-2.14%)
PRL 37.20 Increased By ▲ 0.75 (2.06%)
SNGP 118.79 Decreased By ▼ -1.76 (-1.46%)
SSGC 32.01 Decreased By ▼ -0.34 (-1.05%)
TELE 9.20 Increased By ▲ 0.11 (1.21%)
TPLP 13.37 Increased By ▲ 0.83 (6.62%)
TRG 67.57 Increased By ▲ 0.27 (0.4%)
UNITY 10.65 Decreased By ▼ -0.10 (-0.93%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی اضافہ

  • ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 278.10 روپے پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 278.10 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ پیر کو مقامی کرنسی 278.11 روپے پر بند ہوئی تھی۔

دریں اثنا وسیع تر عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی پوزیشن غیر مستحکم رہی کیونکہ سرمایہ کاروں نے ملازمتوں کی مایوس کن رپورٹ کے بعد اس سال امریکہ میں شرح سود میں اضافے کی توقعات کو کم کرنا جاری رکھا۔

یورو معمولی اضافے کے ساتھ 1.1442 ڈالر تک پہنچ گیا جس نے رات بھر کے فوائد کو برقرار رکھا جبکہ برطانوی پاؤنڈ بھی دو ہفتوں سے زائد کی بلند ترین سطح 1.34005 ڈالر پر پہنچ گیا۔

دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی قدر آخری بار 100.86 پر تھی۔

سرمایہ کار اب دسمبر تک فیڈرل ریزرو کی جانب سے تقریباً 29 بیسس پوائنٹس کی شرح سود میں اضافے کی توقع کر رہے ہیں جو ایک ہفتہ قبل تقریباً 38 بیسس پوائنٹس تھی۔

مزید برآں منگل کو تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا کیونکہ امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر تاجروں کی بے چینی، آبنائے ہرمز سے شپنگ میں معمولی بحالی کے قیمتوں پر اثرات پر حاوی رہی۔

برینٹ کروڈ فیوچرز 1.02 ڈالر یا 1.42 فیصد اضافے کے ساتھ 73.01 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 07:48 جی ایم ٹی تک 93 سینٹس یا 1.36 فیصد اضافے کے ساتھ 69.48 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

Comments

200 حروف