BR100 Increased By (1.4%)
BR30 Increased By (1.58%)
KSE100 Increased By (1.12%)
KSE30 Increased By (1.31%)
BAFL 62.13 Increased By ▲ 0.49 (0.79%)
BIPL 28.42 Decreased By ▼ -0.05 (-0.18%)
BOP 37.13 Increased By ▲ 0.28 (0.76%)
CNERGY 8.50 Increased By ▲ 0.18 (2.16%)
DFML 20.52 Decreased By ▼ -0.07 (-0.34%)
DGKC 233.98 Increased By ▲ 7.08 (3.12%)
FABL 104.18 Increased By ▲ 2.62 (2.58%)
FCCL 58.63 Decreased By ▼ -0.03 (-0.05%)
FFL 18.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.11%)
GGL 26.43 Decreased By ▼ -0.19 (-0.71%)
HBL 318.15 Increased By ▲ 12.24 (4%)
HUBC 235.65 Increased By ▲ 2.04 (0.87%)
HUMNL 11.25 Decreased By ▼ -0.03 (-0.27%)
KEL 8.17 Decreased By ▼ -0.07 (-0.85%)
LOTCHEM 30.56 Increased By ▲ 1.18 (4.02%)
MLCF 109.51 Increased By ▲ 2.34 (2.18%)
OGDC 348.72 Increased By ▲ 3.29 (0.95%)
PAEL 46.72 Increased By ▲ 1.33 (2.93%)
PIBTL 18.86 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
PIOC 286.21 Increased By ▲ 1.65 (0.58%)
PPL 252.66 Increased By ▲ 3.95 (1.59%)
PRL 36.45 Increased By ▲ 0.16 (0.44%)
SNGP 120.55 Increased By ▲ 1.78 (1.5%)
SSGC 32.35 Increased By ▲ 0.98 (3.12%)
TELE 9.09 Decreased By ▼ -0.12 (-1.3%)
TPLP 12.54 Increased By ▲ 0.90 (7.73%)
TRG 67.30 Decreased By ▼ -0.32 (-0.47%)
UNITY 10.75 Decreased By ▼ -0.18 (-1.65%)
WTL 1.26 Decreased By ▼ -0.02 (-1.56%)
دنیا

ممبئی میں شدید بارشیں: عمارت گرنے سے 6 افراد ہلاک، نظامِ زندگی مفلوج

  • اسکول اور کالجز بند، رہائشی پانی سے بھری گلیوں سے گزرنے پر مجبور
شائع اپ ڈیٹ

بھارت کے شہر ممبئی کے مشرقی مضافاتی علاقے میں اتوار کو عمارتیں گرنے سے کم از کم 6 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔ یہ ہلاکتیں شہر میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث پیش آئیں جنہوں نے آمدورفت کا نظام متاثر کردیا جبکہ تعلیمی ادارے بھی بند کردیے گئے۔

شہری حکام کے مطابق ممبئی کے علاقے مانخورد میں کچی آبادی میں واقع دو سے تین کثیر المنزلہ مکانات گرگئے جس کے نتیجے میں 5 کم سن بچے اور ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔

بارشوں کے باعث ممبئی کو پونے سے ملانے والے ایکسپریس وے پر تودے گرنے (لینڈ سلائیڈنگ) کے واقعات پیش آئے جس کی وجہ سے اسے بند کرنا پڑا اور دونوں شہروں کے درمیان ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا۔

ٹیلی ویژن پر نشر کی گئی تصاویر میں سڑک پر تعمیراتی ملبے کے ٹکڑے پڑے ہوئے دکھائے گئے جبکہ ایک سرنگ کی چھت سے بارش کا پانی تیزی سے نیچے گررہا تھا۔

زمینی نقل و حمل کے علاوہ پروازیں بھی متاثر ہوئیں اور طویل فاصلے تک چلنے والی ٹرینوں کی سروسز، بشمول ممبئی اور پونے کے درمیان چلنے والی ٹرینیں منسوخ کردی گئیں۔

مقامی میڈیا پر دکھایا گیا کہ رہائشی پانی سے بھری گلیوں سے گزرنے پر مجبور ہیں جبکہ پیر کو اسکول اور کالج بند رکھے گئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق شدید بارشوں کے باعث ممبئی کی سڑکوں پر درخت گرنے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں جن میں گزشتہ ماہ کے آخر سے اب تک کم از کم تین افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ممبئی میں 100 ملی میٹر (3.9 انچ) سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کچھ علاقوں میں 161 ملی میٹر (6.3 انچ) تک بارش ہوئی۔ بھارت کے محکمہ موسمیات نے پیر کو دارالحکومت کے علاقے میں کئی مقامات پر ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

Comments

200 حروف