BR100 Increased By (0.52%)
BR30 Increased By (0.44%)
KSE100 Increased By (0.46%)
KSE30 Increased By (0.58%)
BAFL 61.64 Decreased By ▼ -0.40 (-0.64%)
BIPL 28.47 Increased By ▲ 0.44 (1.57%)
BOP 36.85 Increased By ▲ 0.08 (0.22%)
CNERGY 8.32 Decreased By ▼ -0.07 (-0.83%)
DFML 20.59 Increased By ▲ 0.66 (3.31%)
DGKC 226.90 Decreased By ▼ -0.03 (-0.01%)
FABL 101.56 Increased By ▲ 1.38 (1.38%)
FCCL 58.66 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
FFL 18.12 Increased By ▲ 0.18 (1%)
GGL 26.62 Increased By ▲ 1.42 (5.63%)
HBL 305.91 Increased By ▲ 0.27 (0.09%)
HUBC 233.61 Increased By ▲ 1.06 (0.46%)
HUMNL 11.28 Decreased By ▼ -0.14 (-1.23%)
KEL 8.24 Decreased By ▼ -0.05 (-0.6%)
LOTCHEM 29.38 Increased By ▲ 0.91 (3.2%)
MLCF 107.17 Decreased By ▼ -1.12 (-1.03%)
OGDC 345.43 Increased By ▲ 6.33 (1.87%)
PAEL 45.39 Increased By ▲ 0.04 (0.09%)
PIBTL 18.87 Decreased By ▼ -0.19 (-1%)
PIOC 284.56 Increased By ▲ 0.99 (0.35%)
PPL 248.71 Increased By ▲ 2.76 (1.12%)
PRL 36.29 Increased By ▲ 0.21 (0.58%)
SNGP 118.77 Increased By ▲ 0.07 (0.06%)
SSGC 31.37 Decreased By ▼ -0.30 (-0.95%)
TELE 9.21 Decreased By ▼ -0.06 (-0.65%)
TPLP 11.64 Increased By ▲ 0.41 (3.65%)
TRG 67.62 Decreased By ▼ -0.22 (-0.32%)
UNITY 10.93 Decreased By ▼ -0.08 (-0.73%)
WTL 1.28 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

اسحاق ڈار کی ترک سرمایہ کاروں سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

  • ملاقات میں وفاقی وزرائے بحری امور، توانائی، پیٹرولیم، نجکاری، آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن اور ترکیہ میں پاکستان کے سفیر بھی شریک تھے۔
شائع اپ ڈیٹ

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان ترکیہ بزنس کانفرنس کے موقع پر ترکیہ کے معروف کاروباری گروپ کوچ ہولڈنگ کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی، جس میں توانائی، مینوفیکچرنگ، کان کنی اور صنعتی سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں کوچ ہولڈنگ کے انرجی گروپ کے صدر یاگیز ایوب اولو، ڈیوریبل گڈز گروپ کے صدر پولات سین، آرچیلیک کے سی ای او جان دنچر، ایگاز کے سی ای او ملیح پویراض اور دمیر ایکسپورٹ کے سی ای او رمضان یون نے شرکت کی۔

اسحاق ڈار نے ترک کاروباری رہنماؤں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں انفرادی یا مشترکہ منصوبوں کے ذریعے پاکستان کی متحرک معیشت میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔

کوچ ہولڈنگ ترکیہ کے بڑے کاروباری گروپوں میں شمار ہوتا ہے، جس کی تخمینی مالیت 25 ارب ڈالر ہے۔ گروپ کی انتظامیہ نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

ملاقات میں وفاقی وزرائے بحری امور، توانائی، پیٹرولیم، نجکاری، آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن اور ترکیہ میں پاکستان کے سفیر بھی شریک تھے۔

دریں اثنا، نائب وزیراعظم نے اویاک کے جنرل منیجر و سی ای او پروفیسر ڈاکٹر مراد یالچنتاش سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر سرمایہ کاری میں اضافے، صنعتی تعاون کے فروغ اور پاکستان و ترکیہ کے درمیان اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری کے نئے مواقع پر گفتگو ہوئی۔

ڈاکٹر مراد یالچنتاش اور ان کے وفد نے پاکستان کی معاشی بہتری اور ترقی کو سراہتے ہوئے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

بعد ازاں پاکستان۔ترکیہ بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات ہمیشہ باہمی اعتماد، تعاون اور یکجہتی پر مبنی رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے عالمی حالات اقتصادی تعاون کے نئے تقاضے سامنے لا رہے ہیں، اس لیے تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کو خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار دوست ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتی ہے۔ اسحاق ڈار نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ترکیہ مشترکہ اقتصادی تعاون کو فروغ دے کر اپنے عوام کے لیے مزید خوشحال مستقبل کی بنیاد رکھیں گے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف