BR100 Increased By (0.52%)
BR30 Increased By (0.44%)
KSE100 Increased By (0.46%)
KSE30 Increased By (0.58%)
BAFL 61.64 Decreased By ▼ -0.40 (-0.64%)
BIPL 28.47 Increased By ▲ 0.44 (1.57%)
BOP 36.85 Increased By ▲ 0.08 (0.22%)
CNERGY 8.32 Decreased By ▼ -0.07 (-0.83%)
DFML 20.59 Increased By ▲ 0.66 (3.31%)
DGKC 226.90 Decreased By ▼ -0.03 (-0.01%)
FABL 101.56 Increased By ▲ 1.38 (1.38%)
FCCL 58.66 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
FFL 18.12 Increased By ▲ 0.18 (1%)
GGL 26.62 Increased By ▲ 1.42 (5.63%)
HBL 305.91 Increased By ▲ 0.27 (0.09%)
HUBC 233.61 Increased By ▲ 1.06 (0.46%)
HUMNL 11.28 Decreased By ▼ -0.14 (-1.23%)
KEL 8.24 Decreased By ▼ -0.05 (-0.6%)
LOTCHEM 29.38 Increased By ▲ 0.91 (3.2%)
MLCF 107.17 Decreased By ▼ -1.12 (-1.03%)
OGDC 345.43 Increased By ▲ 6.33 (1.87%)
PAEL 45.39 Increased By ▲ 0.04 (0.09%)
PIBTL 18.87 Decreased By ▼ -0.19 (-1%)
PIOC 284.56 Increased By ▲ 0.99 (0.35%)
PPL 248.71 Increased By ▲ 2.76 (1.12%)
PRL 36.29 Increased By ▲ 0.21 (0.58%)
SNGP 118.77 Increased By ▲ 0.07 (0.06%)
SSGC 31.37 Decreased By ▼ -0.30 (-0.95%)
TELE 9.21 Decreased By ▼ -0.06 (-0.65%)
TPLP 11.64 Increased By ▲ 0.41 (3.65%)
TRG 67.62 Decreased By ▼ -0.22 (-0.32%)
UNITY 10.93 Decreased By ▼ -0.08 (-0.73%)
WTL 1.28 No Change ▼ 0.00 (0%)
کھیل

بین اسٹوکس کے بعد انگلش آل راؤنڈر کی جگہ لینے کے لیے سیم کرن پرعزم

  • میں ایک مسابقتی کھلاڑی ہوں اور ہمیشہ ٹیم میں اپنی جگہ بنانے کے لیے تیار رہتا ہوں، انگلش آل راؤنڈر
شائع اپ ڈیٹ

سیم کرن نے کہا ہے کہ وہ بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہونے والی جگہ پُر کرنے کے موقع کا خیرمقدم کریں گے کیونکہ انگلینڈ ٹیسٹ کپتان کی سبکدوشی کے بعد ایک معیاری فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر کے متبادل کی تلاش میں ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس موقع کا خیرمقدم کریں گے تو سیم کرن نے جمعہ کو بی بی سی اسپورٹ سے گفتگو میں جواب دیاجی ہاں، بالکل۔

لیکن میری پوری توجہ اپنی بہترین کارکردگی دکھانے پر ہے۔ جب بھی وہ وقت آئے گا اور یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ اسٹوکسی کی جگہ کون لے گا تو انگلینڈ کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہوگی۔ میں ایک مسابقتی کھلاڑی ہوں اور ہمیشہ ٹیم میں اپنی جگہ بنانے کے لیے تیار رہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی میرے ہاتھ میں گیند یا بلّا ہوتا ہے، میری پوری کوشش یہی ہوتی ہے کہ اپنی بہترین کارکردگی پیش کروں۔

کرن نے اگست 2021 میں بھارت کے خلاف انگلینڈ کی ہوم سیریز کے بعد سے ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی اور تب سے وہ صرف وائٹ بال فارمیٹس میں ہی حصہ لے رہے ہیں۔

28 سالہ کھلاڑی بھارت کے خلاف انگلینڈ کی جاری پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا حصہ ہیں اور انہیں اس ماہ کے آخر میں ہونے والی تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے لیے بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

انگلینڈ ہفتے کو اولڈ ٹریفورڈ میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کا سامنا کرے گا۔

Comments

200 حروف