پرتگال کے خلاف 2-1 سے شکست پر کروشیا کے کوچ کی خراب ریفرینگ پر شدید تنقید
- کروشیا نے 2018 میں دوسرا اور 2022 میں تیسرا نمبر حاصل کیا تھا لیکن اس بار وہ کسی میڈل کے بغیر ہی رخصت ہوں گے
کروشیا کے کوچ زلاٹکو ڈالچ نے ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 32 میں پرتگال کے خلاف 2-1 سے شکست پر خراب ریفرینگ پر برہمی کا اظہار کیا ہے.
جس کے باعث ان کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔ تاہم انہوں نے اسے بہانے کے طور پر استعمال کرنے سے گریز کیا۔ میچ میں کرسٹیانو رونالڈو نے وی اے آر پنالٹی پر گول کرکے میچ برابر کیا، جس کے بعد 94 ویں منٹ میں گونسالو راموس نے پرتگال کو برتری دلا دی۔ آخری لمحات میں کروشیا کا ایک گول آف سائیڈ قرار دیا گیا جس پر ڈالچ نے کہا کہ ریفرینگ بہت خراب تھی، لیکن وہ کوئی عذر پیش نہیں کریں گے۔
2018 کی رنرز اپ اور 2022 میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی کروشیا اس بار بغیر کسی میڈل کے وطن لوٹے گی۔ یہ 40 سالہ کپتان لوکا موڈرچ کا آخری ورلڈ کپ میچ تھا۔ ڈالچ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک شاندار دور کا خاتمہ ہے، لیکن ٹیم کا مستقبل نوجوان کھلاڑیوں کی بدولت روشن ہے۔


Comments