BR100 Decreased By (-0.64%)
BR30 Decreased By (-0.95%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.46%)
BAFL 56.47 No Change ▼ 0.00 (0%)
BIPL 24.77 Increased By ▲ 0.14 (0.57%)
BOP 29.98 Decreased By ▼ -0.14 (-0.46%)
CNERGY 12.76 Decreased By ▼ -0.22 (-1.69%)
DFML 18.30 Increased By ▲ 0.81 (4.63%)
DGKC 184.90 Decreased By ▼ -2.32 (-1.24%)
FABL 93.49 Decreased By ▼ -0.22 (-0.23%)
FCCL 50.94 Decreased By ▼ -0.71 (-1.37%)
FFL 14.34 Decreased By ▼ -0.15 (-1.04%)
GGL 18.86 Decreased By ▼ -0.18 (-0.95%)
HBL 301.98 Decreased By ▼ -1.80 (-0.59%)
HUBC 197.50 Decreased By ▼ -1.46 (-0.73%)
HUMNL 9.85 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 6.02 Decreased By ▼ -0.04 (-0.66%)
LOTCHEM 26.06 Decreased By ▼ -0.11 (-0.42%)
MLCF 89.29 Decreased By ▼ -1.94 (-2.13%)
OGDC 313.40 Increased By ▲ 0.01 (0%)
PAEL 34.90 Decreased By ▼ -0.34 (-0.96%)
PIBTL 14.19 Decreased By ▼ -0.52 (-3.54%)
PIOC 234.99 Decreased By ▼ -4.63 (-1.93%)
PPL 219.00 Decreased By ▼ -2.36 (-1.07%)
PRL 91.30 Increased By ▲ 0.08 (0.09%)
SNGP 90.70 Decreased By ▼ -0.17 (-0.19%)
SSGC 23.19 Decreased By ▼ -0.11 (-0.47%)
TELE 7.49 Decreased By ▼ -0.12 (-1.58%)
TPLP 12.05 Decreased By ▼ -0.51 (-4.06%)
TRG 55.30 Decreased By ▼ -0.49 (-0.88%)
UNITY 8.00 Decreased By ▼ -0.02 (-0.25%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

مالی سال 26-2025 کے دوران ریکارڈ 43,559 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

  • صرف جون میں 4,323 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، ایس ای سی پی
شائع اپ ڈیٹ

مالی سال 26-2025 کے دوران پاکستان میں ریکارڈ 43,559 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ ایک ہزار 615 ہو گئی ہے۔

ایس ای سی پی نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں کمپنیوں کے اندراج میں 24 فیصد اضافہ ہوا جو پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر میں مضبوط نمو کی عکاسی کرتا ہے۔

صرف جون میں 4,323 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں جو کسی بھی ایک مہینے میں ریکارڈ کی گئی اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

مالی سال کے دوران پبلک سیکٹر کی کمپنیوں کے اندراج میں بھی 25 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

صوبائی لحاظ سے بات کی جائے تو پنجاب 22,364 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کے ساتھ سرفہرست رہا جس کے بعد سندھ میں 6,691 اور خیبر پختونخوا میں 3,820 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

دریں اثنا گلگت بلتستان نے علاقائی سطح پر سب سے زیادہ ترقی ریکارڈ کی جہاں 1,585 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں جو کہ 65 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

بلوچستان میں 759 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 36 فیصد زیادہ ہیں۔

نئی رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں میں سب سے بڑا حصہ ٹریڈنگ (تجارت) کے شعبے کا رہا جس میں کل نئی شامل ہونے والی کمپنیوں کا 41 فیصد حصہ شامل ہے۔

دریں اثنا مالی سال 26-2025 کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 1,014 کمپنیاں رجسٹرڈ کروائیں جن کا مجموعی پیڈ اپ کیپٹل (اداشدہ سرمایہ) 2.5 ارب روپے ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کار سب سے زیادہ ٹریڈنگ، کان کنی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں متحرک رہے۔ سب سے زیادہ کمپنیاں چین کے سرمایہ کاروں نے رجسٹرڈ کروائیں۔

ایس ای سی پی نے مزید بتایا کہ امریکہ، برطانیہ، جرمنی، کینیڈا اور اسپین کے سرمایہ کاروں نے بھی پاکستان میں اپنی کمپنیاں قائم کیں۔

Comments

200 حروف