BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

چوالنسکا میچ پوائنٹ پر گرنے کے بعد ومبلڈن سے باہر ہوگئیں

  • رولانڈ گیروس میں عمدہ کارکردگی کے صلے میں پولینڈ کی چوالنسکا کو ومبلڈن کا وائلڈ کارڈ مل گیا
شائع اپ ڈیٹ

فرنچ اوپن کی رنر اپ مایا چوالنسکا پیر کو ومبلڈن کے پہلے ہی راؤنڈ میں حیران کن طور پر باہر ہوگئیں، جب انہیں تھائی لینڈ کی کوالیفائر مانانچایا ساوانگکائیو نے 2-6، 7-5 اور 6-2 سے شکست دے دی۔ میچ کے فیصلہ کن لمحے میں میچ پوائنٹ پر گرنے کے باعث چوالنسکا کے دائیں ٹخنے میں چوٹ لگ گئی، جس کے بعد وہ اپنی بہترین کارکردگی برقرار نہ رکھ سکیں۔

24 سالہ پولش کھلاڑی چوالنسکا کو رولانڈ گیروس میں شاندار کارکردگی کے صلے میں ومبلڈن کا وائلڈ کارڈ دیا گیا تھا، جبکہ اسی عمدہ فارم کی بدولت انہیں آل انگلینڈ کلب میں 20ویں سیڈ بھی قرار دیا گیا۔

چوالنسکا نے پہلا سیٹ باآسانی جیت لیا تھا اور دوسرے سیٹ میں 5-2 اور 40-30 کی برتری کے ساتھ میچ جیتنے سے صرف ایک پوائنٹ دور تھیں، لیکن اسی موقع پر وہ بیس لائن کے قریب پھسل کر بری طرح گر پڑیں، جس سے ان کے دائیں ٹخنے میں چوٹ آگئی۔

انہوں نے دوسرے سیٹ میں کھیل جاری رکھا، تاہم چوٹ کے باعث آزادانہ انداز میں حرکت نہ کر سکیں اور ساوانگکائیو نے دوسرا سیٹ جیت کر مقابلہ ایک، ایک سیٹ سے برابر کردیا۔ فیصلہ کن سیٹ میں بھی چوالنسکا نے 2-0 کی برتری حاصل کی، لیکن اسے برقرار نہ رکھ سکیں اور ان کی مزاحمت دم توڑ گئی۔

دنیا میں 164ویں نمبر پر موجود مانانچایا ساوانگکائیو نے دباؤ میں بھی اعصاب مضبوط رکھے، چوالنسکا کی بھرپور مزاحمت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور فتح اپنے نام کرتے ہوئے گرینڈ سلیم کے مین ڈرا میں اپنے کیریئر کی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

Comments

200 حروف