BR100 Increased By (0.04%)
BR30 Increased By (0.04%)
KSE100 Increased By (0.11%)
KSE30 Increased By (0.08%)
BAFL 56.75 Increased By ▲ 0.28 (0.5%)
BIPL 24.86 Increased By ▲ 0.23 (0.93%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.03 (-0.1%)
CNERGY 12.89 Decreased By ▼ -0.09 (-0.69%)
DFML 17.88 Increased By ▲ 0.39 (2.23%)
DGKC 187.20 Decreased By ▼ -0.02 (-0.01%)
FABL 93.70 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
FCCL 51.67 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
FFL 14.50 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 19.00 Decreased By ▼ -0.04 (-0.21%)
HBL 304.39 Increased By ▲ 0.61 (0.2%)
HUBC 199.00 Increased By ▲ 0.04 (0.02%)
HUMNL 9.93 Increased By ▲ 0.08 (0.81%)
KEL 6.04 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 26.60 Increased By ▲ 0.43 (1.64%)
MLCF 90.96 Decreased By ▼ -0.27 (-0.3%)
OGDC 314.45 Increased By ▲ 1.06 (0.34%)
PAEL 35.10 Decreased By ▼ -0.14 (-0.4%)
PIBTL 14.70 Decreased By ▼ -0.01 (-0.07%)
PIOC 238.07 Decreased By ▼ -1.55 (-0.65%)
PPL 220.90 Decreased By ▼ -0.46 (-0.21%)
PRL 91.30 Increased By ▲ 0.08 (0.09%)
SNGP 90.80 Decreased By ▼ -0.07 (-0.08%)
SSGC 23.32 Increased By ▲ 0.02 (0.09%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.01 (-0.13%)
TPLP 12.68 Increased By ▲ 0.12 (0.96%)
TRG 55.76 Decreased By ▼ -0.03 (-0.05%)
UNITY 8.02 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
کاروبار اور معیشت

ایمیزون کی بھارت میں کلاؤڈ اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں 13 ارب ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری

  • یہ اعلان ایمیزون کے سی ای او اینڈی جیسی اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات کے بعد سامنے آیا
شائع اپ ڈیٹ

ایمیزون نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ وہ 2030 تک بھارت میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور کلاؤڈ انفرااسٹرکچر کی توسیع کے لیے مزید 13 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

یہ نئی سرمایہ کاری گزشتہ سال اعلان کردہ 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے علاوہ ہے، جس کے بعد 2030 تک بھارت میں ایمیزون کی مجموعی سرمایہ کاری 48 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

یہ اعلان ایمیزون کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اینڈی جیسی اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان جمعرات کو نئی دہلی میں ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آیا۔

اینڈی جیسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، ”میں نے آگاہ کیا کہ ہم آئندہ پانچ برسوں کے دوران 48 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہے ہیں، جس میں اے آئی اور کلاؤڈ انفرااسٹرکچر پر 21 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔“

کمپنی کے مطابق 13 ارب ڈالر کی یہ اضافی سرمایہ کاری ممبئی اور حیدرآباد کے علاقوں میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور کلاؤڈ انفرااسٹرکچر کی توسیع کے لیے استعمال کی جائے گی۔

امریکا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے حالیہ برسوں میں بھارت میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے، جو اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ملک کلاؤڈ کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ایک اہم عالمی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔

مائیکروسافٹ نے بھارت میں اے آئی اور کلاؤڈ انفرااسٹرکچر کے لیے 17.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کر رکھا ہے، جبکہ گوگل آئندہ پانچ برسوں کے دوران مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا سینٹرز کے قیام کے لیے 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عہد کر چکا ہے۔

Comments

200 حروف