ریکارڈ ساز رونالڈو نے ازبکستان کے خلاف پرتگال کو 5-0 سے شاندار فتح دلا دی
- پرتگال نے میچ کے پہلے ہی منٹ سے کھیل میں جارحیت پیدا کر دی، کھلاڑی کانگو کے خلاف پہلا میچ 1-1 سے برابر ہونے کا ازالہ کرنے کے لیے بے قرار نظر آئے
کرسٹیانو رونالڈو نے ناقدین کو کرارا جواب دیتے ہوئے چھ مختلف ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں گول کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
41 سالہ اسٹار فٹبالر کے دو شاندار گولز کی بدولت پرتگال نے گروپ کے کے میچ میں ازبکستان کو 5-0 سے عبرت ناک شکست دی۔ مسلسل 10 میچوں میں گول نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بننے والے رونالڈو نے میچ کے بعد کیمرے کے سامنے چلا کر کہا کہ میں واپس آ گیا ہوں!۔
اس کارکردگی کے ساتھ ہی رونالڈو نے ورلڈ کپ میں اپنے مجموعی گولز کی تعداد 10 کرکے یوسیبیو کو پیچھے چھوڑ دیا اور پرتگال کی طرف سے ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ پرتگال کی جانب سے نونو مینڈس اور رافیل لیاؤ نے بھی گول کیے جبکہ ازبکستان کے گول کیپر کی غلطی کی وجہ سے ایک اون گول بھی ہوا۔ اس شاندار جیت کے بعد پرتگال کے دو میچوں میں 4 پوائنٹس ہو گئے ہیں۔


Comments