بینک اسلامی کا ری سیکیورٹی کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے سائبر سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کا عزم
- ری سیکیورٹی کی ڈیجیٹل رسک مانیٹرنگ اور سائبر تھریٹ انٹیلی جنس کے شعبے میں خدمات بینک اسلامی کو ممکنہ بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے فوری اور فی الفور رسائی فراہم کریں گی
پاکستان میں تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اسلامی بینکوں میں سے ایک بینک اسلامی نے سائبر سیکیورٹی اور انٹیلی جنس کے شعبے میں صفِ اول کی امریکی کمپنی ری سیکیورٹی کے ساتھ شراکت قائم کی ہے۔
اس شراکت کے ذریعے بینک اپنے سیکیورٹی فریم ورک کو مزید مضبوط بنانے اور صارفین کے لیے زیادہ محفوظ ڈیجیٹل بینکاری کے تجربے کو یقینی بنانے کی غرض سے ری سیکیورٹی کی جدید ترین صلاحیتوں اور مہارتوں سے فائدہ اٹھائے گا۔
ری سیکیورٹی کی ڈیجیٹل رسک مانیٹرنگ اور سائبر تھریٹ انٹیلی جنس کے شعبے میں خدمات بینک اسلامی کو ممکنہ بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے فوری اور فی الفور رسائی فراہم کریں گی۔ یہ صلاحیت خطرات کی قبل از وقت نشاندہی اور اُن کے تدارک کو ممکن بنائے گی جس سے بینک کے دفاعی نظام کو تقویت ملے گی اور صارفین کو محفوظ اور شریعۃ کے عین مطابق ڈیجیٹل بینکاری کی خدمات فراہم کرنے کے حوالے سے بینک کے مشن کو مزید تقویت ملے گی۔
معاہدے پر دستخط کی یہ تقریب بینک اسلامی کے ہیڈ کوارٹرز میں دونوں اداروں کی اعلیٰ قیادت کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر بینک اسلامی کی جانب سے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر رضوان عطا، ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران ایچ شیخ اور چیف آپریشنز آفیسر سہیل سکندر موجود تھے جبکہ ری سیکیورٹی کی نمائندگی اس کے وائس پریزیڈنٹ آف آپریشنزمحمد بلال اور اسٹریٹجک ایڈوائزر برہان شیخ نے کی۔
اس موقع پر رضوان عطا نے کہا کہ ہمارے صارفین کے اعتماد کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور ہماری ٹیمیں ہر ٹرانزیکشن کو محفوظ رکھنے کے لیے انتھک کام کرتی ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ری سیکیورٹی کے ساتھ یہ شراکت ہمارے دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے عالمی معیار کی مہارت فراہم کرے گی جس سے یہ یقینی بنایا جا سکے گا کہ ہمارا ڈیجیٹل ایکو سسٹم ہر وقت مستحکم اور محفوظ رہے۔
یہ شراکت ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے لیے بینک اسلامی کے اُس عزم کی عکاس ہے جس کا مركز تحفظ اور سلامتی ہیں، جس طرح بینک اسلامی بینکاری تک رسائی کو وسیع کررہا ہے، یہ شراکت اُس کے اس مشن کو مزید تقویت دیتی ہے جس کے تحت صارفین کو محفوظ اور آسان ڈیجیٹل بینکاری کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ ہر صارف ربوٰ سے پاک اور شریعۃ کے عین مطابق مالیاتی حل سے مستفید ہو سکے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026


Comments