صدر لاہور چیمبر اور نیدرلینڈز کے سفیر کی تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال
- پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان تجارت بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں, فہیم الرحمٰن سہگل
لاہور چیمبر کے صدر فہیم الرحمٰن سہگل نے پاکستان میں نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں تجارتی، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے اور کاروباری برادریوں کے درمیان قریبی روابط قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمٰن سہگل نے کہا کہ پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان تجارت بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں، لاہور چیمبر غیر ملکی سرمایہ کاری اور تجارتی روابط کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ زراعت، قابلِ تجدید توانائی، پانی کے انتظام، لاجسٹکس اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں تعاون دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔
نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ نے لاہور چیمبر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نیدرلینڈز پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کے درمیان روابط بڑھانے سے نئی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوں گے۔
ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے درمیان براہ راست رابطے، تجارتی وفود کے تبادلے اور نمائشوں میں شرکت کو فروغ دیا جائے تاکہ باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید وسعت دی جا سکی


Comments