چین میں پاکستانی آموں کی مانگ بڑھ گئی، برآمدات میں اضافے کیلئے جدید پیکیجنگ ناگزیر قرار
- پاک چین چیمبر کا چین کو آم کی برآمدات بڑھانے کے لیے سپلائی چین بھی بہتر کرنے پر زور
پاک چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی سی جے سی سی آئی) کے کمرشل ایمبیسیڈر عدیل منور نے کہا ہے کہ پاکستان کوالٹی، جدید پیکیجنگ، برانڈنگ اور سپلائی چین کو بہتر بنا کر چین کو آم کی برآمدات میں نمایاں اضافہ کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی مارکیٹ میں پاکستانی آموں کی مانگ بڑھ رہی ہے کیونکہ وہاں کے صارفین اب قیمت کے بجائے اعلیٰ معیار کو ترجیح دیتے ہیں۔
عدیل منور نے اشارہ کیا کہ بہترین پیداواری صلاحیت کے باوجود چین کی آم کی امپورٹ میں پاکستان کا حصہ تاحال کم ہے، جو برآمد کنندگان کے لیے ایک بڑا موقع ہے۔ انہوں نے پھلوں کی تازگی برقرار رکھنے کے لیے کولڈ چین انفرااسٹرکچر، جدید کاشتکاری اور ٹرانسپورٹیشن سسٹم میں سرمایہ کاری پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ زراعت میں پاک چین تعاون سے کسانوں کو فائدہ ہوگا اور دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔


Comments