BR100 Increased By (0.04%)
BR30 Increased By (0.05%)
KSE100 Increased By (0.11%)
KSE30 Increased By (0.08%)
BAFL 56.77 Increased By ▲ 0.30 (0.53%)
BIPL 24.86 Increased By ▲ 0.23 (0.93%)
BOP 30.07 Decreased By ▼ -0.05 (-0.17%)
CNERGY 12.87 Decreased By ▼ -0.11 (-0.85%)
DFML 17.88 Increased By ▲ 0.39 (2.23%)
DGKC 187.20 Decreased By ▼ -0.02 (-0.01%)
FABL 93.70 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
FCCL 51.67 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
FFL 14.48 Decreased By ▼ -0.01 (-0.07%)
GGL 19.00 Decreased By ▼ -0.04 (-0.21%)
HBL 304.39 Increased By ▲ 0.61 (0.2%)
HUBC 199.20 Increased By ▲ 0.24 (0.12%)
HUMNL 9.93 Increased By ▲ 0.08 (0.81%)
KEL 6.05 Decreased By ▼ -0.01 (-0.17%)
LOTCHEM 26.50 Increased By ▲ 0.33 (1.26%)
MLCF 90.94 Decreased By ▼ -0.29 (-0.32%)
OGDC 314.45 Increased By ▲ 1.06 (0.34%)
PAEL 35.15 Decreased By ▼ -0.09 (-0.26%)
PIBTL 14.70 Decreased By ▼ -0.01 (-0.07%)
PIOC 239.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.05%)
PPL 220.92 Decreased By ▼ -0.44 (-0.2%)
PRL 91.21 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
SNGP 90.80 Decreased By ▼ -0.07 (-0.08%)
SSGC 23.34 Increased By ▲ 0.04 (0.17%)
TELE 7.64 Increased By ▲ 0.03 (0.39%)
TPLP 12.68 Increased By ▲ 0.12 (0.96%)
TRG 55.76 Decreased By ▼ -0.03 (-0.05%)
UNITY 8.02 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

مکیش امبانی کے جیو پلیٹ فارمز کا 3.8 ارب ڈالر کا ریکارڈ آئی پی او

  • یہ آئی پی او بھارت کی تاریخ کی سب سے بڑی آئی پی اوز میں سے ایک ثابت ہو سکتی ہے، ذرائع
شائع اپ ڈیٹ

بھارتی ارب پتی تاجر مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس جیو پلیٹ فارمز نے تقریباً 3.8 ارب ڈالر جمع کرنے کے لیے ممبئی اسٹاک مارکیٹ میں لسٹنگ کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ آئی پی او بھارت کی تاریخ کی سب سے بڑی آئی پی اوز میں سے ایک ثابت ہو سکتی ہے۔

شیئر لسٹنگ کا مقصد ایک ایسے کاروبار کی قدر کو اجاگر کرنا ہےجس میں ریلائنس انفوکام شامل ہے جو تقریباً 50 کروڑ صارفین کے ساتھ چائنا موبائل کے بعد صارفین کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کی دوسری بڑی ٹیلی کام کمپنی ہے۔ اس کے علاوہ مصنوعی ذہانت (اے آئی)، کلاؤڈ سروسز اور انٹرپرائز نیٹ ورکنگ کے کاروبار بھی شامل ہیں۔

معاملے سے واقف تین ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی او کے ذریعے تقریباً 360 ارب بھارتی روپے (3.81 ارب ڈالر)اکٹھا کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے جو کمپنی کے بعد از اجرا ایکوٹی کا تقریباً 2.9 فیصد بنتا ہے۔

ریلائنس نے اس حوالے سے رائٹرز کے سوالات کا کوئی جواب نہیں دیا۔ ذرائع کے مطابق لسٹنگ کے عمل کے قریب پہنچنے پر اس پیشکش کی حتمی تفصیلات میں تبدیلی بھی ممکن ہے۔

کمپنی کے بیان میں آئی پی او سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں تاہم مکیش امبانی نے شیئر ہولڈرز سے خطاب میں کہا کہ پراسپیکٹس اسی جمعہ کوبعد میں فائل کیا جانا تھا۔

امبانی نے کہا کہ جیو آئی پی او کو اس سال کی سب سے اہم ویلیو کریشن (قدر میں اضافے)کی سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

کمپنی نے کہا ہے کہ وہ 270 ملین تک نئے شیئرز جاری کرے گی۔

2020 میں جیو نے عالمی سطح کے بڑے سرمایہ کاروں سے فنڈز حاصل کیے تھے جن میں میٹا ،الفابیٹ کی گوگل اور ویسٹا ایکویٹی پارٹنرز شامل تھے جس کے نتیجے میں کمپنی میں 33 فیصد حصص کی کمی ہوئی۔ اس سے قبل جیفریز نے ماضی میں اس کاروبار کی مالیت 180 ارب ڈالر لگائی تھی۔

ان سرمایہ کاروں نے بھارت کی تیزی سے پھیلتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت پر شرط لگائی تھیجہاں 1.4 ارب آبادی موجود ہے۔ وہاں اسمارٹ فونز کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے، انٹرنیٹ کی قیمتیں دنیا میں سب سے کم سطح میں شمار ہوتی ہیں اور ایک نوجوان اور موبائل فرینڈلی آبادی بڑے پیمانے پر آن لائن منتقل ہو رہی ہے۔

جیو کا کہنا ہے کہ بھارت کے ڈیٹا ٹریفک میں اس کا حصہ تقریباً 60 فیصد ہے۔

Comments

200 حروف