BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

مک کالم اسٹوکس کے نائٹ کلب واقعے پر پریشان

انگلینڈ کے ہیڈ کوچ برینڈن میکولم نے کہا ہے کہ نائٹ کلب کے اس واقعے کے بعد وہ غصے میں ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے کپتان...
شائع اپ ڈیٹ

انگلینڈ کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کالم نے کہا ہے کہ وہ اپنے کپتان بین اسٹوکس اور فاسٹ بولر گس اٹکنسن کے نائٹ کلب واقعے کے بعد غصے میں بھی تھے اور ان کے بارے میں فکرمند بھی، جس کے نتیجے میں انہیں آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر کر دیا گیا۔

اسٹوکس اور اٹکنسن نے ٹیم کے آدھی رات کے کرفیو کی خلاف ورزی کی اور بتایا جاتا ہے کہ وہ اس وقت موجود تھے جب انگلینڈ کے سیکیورٹی اسٹاف کے ایک رکن کا سارا سینز رگبی ٹیم کے ایک کھلاڑی کے ساتھ ایک واقعے میں سامنا ہوا۔

برینڈن میکولم نے پیر کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ آپ پہلے حیران ہوتے ہیں، پھر غصے میں آتے ہیں اور پھر افسردہ ہوجاتے ہیں۔

میکولم نے مزید کہا کہ بین اور گس سے بات کرنے کے بعد میری کیفیت تیزی سے فکر اور تشویش میں بدل گئی، خاص طور پر بین کے لیے۔

یہ واقعہ انگلینڈ ٹیم کے لیے میدان سے باہر پیش آنے والا تازہ ترین تنازعہ ہے، اس سے قبل اکتوبر میں ویلنگٹن میں ایک نائٹ کلب کے باہر نائب کپتان ہیری بروک کو ایک باؤنسر نے گھونسا مارا تھا جب کہ ایشز سیریز کے دوران وائرل ہونے والی ویڈیوز میں کھلاڑیوں کو نوسا بریک کے دوران شراب نوشی کرتے دیکھا گیا تھا۔

اگرچہ مینجنگ ڈائریکٹر روب کی نے مارچ میں ٹیم میں شراب نوشی کے کلچر کی باتوں کو مسترد کر دیا تھا لیکن ای سی بی نے آدھی رات کا سخت کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔

میکولم نے کہا کہ وہ اسٹوکس کی خیریت یقینی بنانے کے لیے مسلسل ان کے رابطے میں ہیں، ان کی کپتانی کے حوالے سے فیصلے بعد میں کیے جائیں گے۔

میکولم نے کہا کہ ہماری تشویش بین کے ساتھ ہے، ہماری تشویش اس صورتحال کو سنبھالنے کے ساتھ ہے، اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہم ان کی دیکھ بھال کریں کہ وہ محسوس کریں کہ انہیں ہماری طرف سے حمایت حاصل ہے اور وہ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔

میکولم نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہم ان کا خیال رکھیں، ان کے گرد اکٹھے ہوں اور وقت آنے پر ہم ان طرح کے فیصلوں پر بھی بات کریں گے۔

اسٹوکس 2017 میں برسٹل کے ایک نائٹ کلب کے باہر ایک واقعے میں ملوث ہوئے تھے، لیکن بعد ازاں انہیں الزامات سے بری کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے 2021 میں اپنی ذہنی صحت کو ترجیح دینے کے لیے کرکٹ سے وقفہ لیا تھا۔

میکولم نے کہا کہ وہ اس وقت جس بھی صورتحال سے گزر رہے ہیں، وہ اس لیے ہوگی کیونکہ بین سمجھتے ہیں کہ وہ اس وقت جو محسوس کر رہے ہیں اس سے نمٹنے کے لیے یہ درست طریقہ ہے۔

میکولم نے مزید کہا کہ ہمیشہ انگلش کرکٹ کے بہترین مفادات ہماری ان کوششوں اور فیصلوں کا بنیادی حصہ رہے ہیں جو ہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس وقت مجھے بین کے لیے بہت احترام اور بہت ہمدردی ہے اور میں ان کی حمایت کے لیے جو کچھ کر سکتا ہوں، کر رہا ہوں۔

جو روٹ دوبارہ تشکیل دی گئی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

دوسرا ٹیسٹ بدھ کے روز شروع ہوگا۔

Comments

200 حروف