BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.78 Increased By ▲ 0.15 (0.61%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.72 Decreased By ▼ -0.26 (-2%)
DFML 18.48 Increased By ▲ 0.99 (5.66%)
DGKC 187.07 Decreased By ▼ -0.15 (-0.08%)
FABL 93.18 Decreased By ▼ -0.53 (-0.57%)
FCCL 51.13 Decreased By ▼ -0.52 (-1.01%)
FFL 14.41 Decreased By ▼ -0.08 (-0.55%)
GGL 18.80 Decreased By ▼ -0.24 (-1.26%)
HBL 302.29 Decreased By ▼ -1.49 (-0.49%)
HUBC 198.64 Decreased By ▼ -0.32 (-0.16%)
HUMNL 9.68 Decreased By ▼ -0.17 (-1.73%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.25 Increased By ▲ 0.08 (0.31%)
MLCF 90.14 Decreased By ▼ -1.09 (-1.19%)
OGDC 314.62 Increased By ▲ 1.23 (0.39%)
PAEL 34.77 Decreased By ▼ -0.47 (-1.33%)
PIBTL 14.20 Decreased By ▼ -0.51 (-3.47%)
PIOC 234.00 Decreased By ▼ -5.62 (-2.35%)
PPL 220.66 Decreased By ▼ -0.70 (-0.32%)
PRL 90.35 Decreased By ▼ -0.87 (-0.95%)
SNGP 90.36 Decreased By ▼ -0.51 (-0.56%)
SSGC 23.27 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.36 Decreased By ▼ -0.25 (-3.29%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.46 (-3.66%)
TRG 54.39 Decreased By ▼ -1.40 (-2.51%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کھیل

سویڈن کے ہاتھوں عبرتناک شکست، تیونس کو غلطیاں سدھارنا ہوں گی، صابری لاموچی

  • ہیڈ کوچ نے بھاری نقصان کی سب سے بڑی وجہ انفرادی غلطیوں کو قرار دے دیا
شائع اپ ڈیٹ

سویڈن کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد تیونس کے ہیڈ کوچ صابری لاموچی کا کہنا ہے کہ اتوار کو ہونے والے میچ میں 5-1 کی عبرتناک ہار ٹیم کی فاش غلطیوں کا نتیجہ تھی اور انہوں نے خبردار کیا کہ ایسی غلطیاں ورلڈ کپ میں ان کی بقا کے لیے مہلک ثابت ہو سکتی ہیں۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے صابری لاموچکی نے کہا کہ یہ ایک مشکل اور انتہائی دردناک شکست ہے۔ اتنے بڑے نقصان کے ساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کرنا واقعی بہت مشکل ہے۔

لاموچکی نے اعتراف کیا کہ تیونس کی ٹیم سویڈن کے فارورڈز کے خطرے سے واقف تھی لیکن وہ اس سے نمٹنے میں ناکام رہی۔ ان کا کہنا تھا سویڈن کے پاس جس پائے کے دو ورلڈ کلاس فارورڈز موجود ہیں ان کے خلاف غلطیاں کرنے کے بعد آپ میچ میں واپس نہیں آسکتے۔ انہوں نے اس بھاری شکست کی سب سے بڑی وجہ بار بار دہرائی جانے والی انفرادی غلطیوں کو قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے حد سے زیادہ غلطیاں کیں۔لاموچکی کے مطابق دوسرے ہاف کے بعد تیونس کے کھیل میں بہتری کے کچھ آثار نظر آئے تھے لیکن مزید حماقتوں نے میچ میں واپسی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

تیونس کو گروپ ایف کے اگلے میچوں میں اب جاپان اور نیدرلینڈز کا سامنا کرنا ہے، جس پر لاموچکی کا کہنا تھا کہ اب ٹیم کے پاس جم کر جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی غیرت کی خاطر اب میدان میں ردعمل دکھانا ہوگا اور ٹیم کا ایک بہتر امیج پیش کرنا ہوگا۔

Comments

200 حروف