دنیا
کویت نے ایرانی حملوں کے بعد فضائی حدود دوبارہ کھول دی
- کویت نے اس سے قبل جمعرات کو احتیاطی اقدام کے طور پر اپنی فضائی حدود بند کر دی تھی
کویت کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ جمعرات کو ایران کے حملوں کے باعث عارضی معطلی کے بعد کویت نے فضائی ٹریفک دوبارہ بحال کر دی ہے اور کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ معمول کی کارروائیوں پر واپس آ گیا ہے۔
کویت نے اس سے قبل جمعرات کو احتیاطی اقدام کے طور پر اپنی فضائی حدود بند کر دی تھی اور فضائی ٹریفک معطل کر دی تھی، جس کے باعث پروازوں کو متبادل ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔


Comments