مارکٹس
ڈالیان مارکیٹ میں گراوٹ سے پام آئل کی قیمتیں گرگئیں
- پام آئل کا بنیادی کنٹریکٹ 23 رنگٹ یا 0.51 فیصد گر کر 4,505 رنگٹ فی میٹرک ٹن پر آگیا
ملائیشین پام آئل کے سودے بدھ کو مسلسل دوسرے سیشن میں بھی مندی کا شکار رہے جس کی وجہ حریف ڈالیان آئلز کی قیمتوں میں کمی تھی، تاہم ملائیشین رنگٹ کی قدر میں گراوٹ اور خام تیل کی مضبوط قیمتوں نے اس مندی (کمی) کو ایک حد تک روکے رکھا۔
بورسا ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج پر اگست کی ترسیل کے لیے پام آئل کا بنیادی (بینچ مارک) کنٹریکٹ ابتدائی کاروبار کے دوران 23 رنگٹ یا 0.51 فیصد گر کر 4,505 رنگٹ (1,108.79 ڈالر) فی میٹرک ٹن پر آگیا۔


Comments