BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

انٹربینک مارکیٹ: ڈالر کے مقابلے روپیہ مزید بہتر

  • ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 278.41 روپے پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 278.41 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو مقامی کرنسی 278.42 روپے پر بند ہوئی تھی۔

عالمی سطح پر خلیج میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث سیف ہیون کے رجحان میں اضافے کی وجہ سے امریکی ڈالر ہفتہ وار بنیادوں پر مسلسل مضبوطی کی راہ پر گامزن ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی اور تہران کے ساتھ امن قائم کرنے کی کوششوں کو نئی رکاوٹوں کا سامنا ہے کیونکہ ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ ملیشیا نے جمعرات کو لبنان میں ایک نئی جنگ بندی کو مسترد کردیا جبکہ اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ ملک (لبنان) سے اپنی افواج واپس نہیں بلائے گا۔

دوسری جانب، ایشیائی مارکیٹ میں اب تک یورو 0.02 فیصد اضافے کے ساتھ 1.1612 ڈالر پر موجود ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ (اسٹرلنگ) 1.34228 ڈالر پر مستحکم رہا۔ دونوں ہی کرنسیاں اس وقت معمولی ہفتہ وار نقصان کی طرف بڑھ رہی ہیں۔

مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ سے متاثر ہونے والا آسٹریلین ڈالر 0.1 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 0.71265 ڈالر پر آ گیا جبکہ نیوزی لینڈ کا ڈالر 2 فیصد کے ہفتہ وار اضافے کے ساتھ 0.5867 ڈالر پر برقرار رہا۔

ڈالر انڈیکس معمولی تبدیلی کے بعد 99.434 کی سطح پر دیکھا گیا اور یہ انڈیکس ہفتہ وار بنیادوں پر 0.5 فیصد اضافے کی راہ پر گامزن ہے۔

Comments

200 حروف