BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

انٹر بینک مارکیٹ: ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا

  • ڈالر کے مقابلے میں 3 پیسے کی بہتری کے ساتھ 278.42 پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹر بینک مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.01 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر مقامی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں 3 پیسے کی بہتری کے ساتھ 278.42 پر بند ہوئی۔

یاد رہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 278.45 روپے پر بند ہوئی تھی۔

دوسری جانب جمعرات کو امریکی ڈالر دو ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب اپنی حالیہ مضبوطی برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔

یورو 1.1604 ڈالر پر مستحکم رہا جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی ٹریڈ 1.3424 ڈالر پر ہوئی اور ایشیائی مارکیٹ کے دوران اب تک دونوں کرنسیوں کے نرخ مجموعی طور پر بغیر کسی بڑی تبدیلی کے برقرار (فلیٹ) رہے۔

دوسری جانب مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ سے متاثر ہونے والا آسٹریلوی ڈالر 0.7132 ڈالر پر برقرار رہا جبکہ نیوزی لینڈ ڈالر ایک ہفتے کی کم ترین سطح سے سنبھلتے ہوئے 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 0.5872 ڈالر پر پہنچ گیا۔

ڈالر انڈیکس معمولی اضافے کے ساتھ 99.47 پر رہا۔ اس سے پچھلے کاروباری سیشن کے دوران ڈالر انڈیکس 7 اپریل کے بعد کی اپنی بلند ترین سطح کو چھو چکا تھا۔

او سی بی سی بینک کے فاریکس اسٹریٹجسٹ سم موہ سیونگ کا کہنا ہے کہ جیو پولیٹیکل تناؤ کی وجہ سے تیل کی قیمتوں اور عالمی بانڈ ییلڈز میں دوبارہ اضافے کے باعث ایسا لگتا ہے کہ ڈالر کی محفوظ سرمایہ کاری کی حیثیت ایک بار پھر مضبوط ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈالر میں کسی بڑی مندی کے ٹھوس آثار نظر نہیں آتے اور ان کا بینک فی الحال اس معاملے پر غیر جانبدار مؤقف برقرار رکھتے ہوئے ڈالر کی قدر کو مضبوط لیکن ایک مخصوص حد کے اندر اتار چڑھاؤ کے ساتھ دیکھ رہا ہے۔

Comments

200 حروف