دنیا
آئیووا میں مسلح شخص کی فائرنگ، 6 افراد ہلاک
- حملہ آور نے خودکشی کرلی، مزید تحقیقات جاری ہیں، پولیس
امریکی ریاست آئیووا کے شہر مسکاٹین میں، جو دریائے مسیسیپی کے پار ریاست الینوائے کے مقابل واقع ہے، ایک مسلح شخص نے مختلف مقامات پر فائرنگ کے سلسلہ وار واقعات میں چھ افراد کو قتل کر دیا، جبکہ بعد ازاں خود کو بھی ہلاک کردیا۔
مسکاٹین پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فائرنگ ایک گھریلو تنازعے (ڈومیسٹک ڈسپیوٹ) کے نتیجے میں ہوئی۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔


Comments